Thehra Samandar Complete Novel By Rubab Bi Bi

Thehra Samandar Complete Novel By Rubab Bi Bi

Thehra Samandar Complete Novel By Rubab Bi Bi

Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
                                                                        

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 




Novel Name : Thehra Samandar
Writer Name: Rubab Bi Bi
Category : Child Abuse Novel,Romance Novel, Social Issue Based Novel,
Novel status : Complete

"چاند کے بغیر آسمان کتنا خالی خالی لگتا ہے نا۔" زنیرہ نے آہستگی سے نظریں آسمان پر دوڑاتے ہوئے کہا تو عبداللہ نے آنکھیں اور گردن ہلکی سی ترچھی کرکے اس کے چہرے پر نگاہ ڈالی۔پھر اس کی رات کی سیاحی میں چمکتی کالی آنکھوں کو بڑے وثوق سے تکا۔عبداللہ کو یہ بات کبھی سمجھ نہیں آئی تھی۔اس کی آنکھیں کالی تھیں یا عبداللہ کو لگتیں تھی۔ہلانکہ دن کی روشنی میں وہ آنکھیں گہری ہیزل دیکھائی دیتی تھیں۔پر ہمیشہ سے عبداللہ نے انہیں گہرہ سیاہ ہی سمجھا تھا۔کالی رات سی تاریکی جیسا۔کالے رنگ میں گھلتے چمکیلے ارتعاش جیسا۔

"بہت۔۔" اس نے مدھم سی سرگوشی نما آواز میں اس کی بات سے اتفاق کیا تھا ۔لیکن وہ اتفاق زنیرہ کی چمکتی چاند سی آنکھوں تک ہی تھا جنہیں وہ ہنوز دیکھتے ہوئے کہہ گیا تھا۔اپنی نگاہیں پھر اس نے زنیرہ کے دیکھنے سے پہلے ہٹا لیں تھی۔

"آپ کو زیادہ کیا پسند ہے۔۔؟" زنیرہ کو ہمیشہ سے اس کی پسند نا پسند جاننے کا بہت شوق رہا تھا۔

" چاند ہی۔۔اس کے علاوہ کچھ نظر آتا ہے بھلا۔؟"

 چاندا ماما کی پسند میں کوئی دو راہی نہیں تھی۔اس کی موجودگی میں کچھ دیکھنے لائق نہیں رہتا تھا۔

"مجھے بھی۔" وہ چہکتی ہوئی کہہ گئی۔اس کا چہرہ ،لب اور آنکھیں عبداللہ کی پسند جانتے ہی کھل اٹھے تھے۔مانوعبداللہ اور اس کی پسند کا جوڑ یعنی ان کو جوڑ تھا۔

"آپ کو اور کیا کیا پسند ہے۔۔" وہ عبداللہ کو سننا چاہتی تھی۔وہ چاہتی تھی کہ عبداللہ بولتا جائے اور زنیرہ اس کو بنا ٹوکے سنتی ہی جائے۔اس کی پسند جاننا تو سب بہانہ تھا۔اصل میں آج کے عبداللہ کے رویہ پر اسے عبداللہ کے موجود ہونے پر بھی وہ بہت یاد آیا تھا۔ہوتا ہے نا۔انسان سامنے ہو لیکن اگر وہ توجہ نا دے۔آپ سے بات نا کرے یا آپ کی موجودگی کو نظر انداز کرے تو کتنا یاد آتا ہے۔۔اس انسان کا بولنا۔باتیں کرنا۔توجہ دینا۔ہر ایک چیز۔

"جیسے کہ کیا۔؟" عبداللہ نے اپنا چہرہ مکمل اس کی جانب کیا تھا پھر اسی طرح اس کی نظر زنیرہ کے بڑی چپل میں مقید پیروں پر آکر تھمی تھی۔وہ لب کاٹ کر مسکرایا ۔

"جیسے کہ۔۔۔۔جیسے کہ آپ کو کیسی لڑکیاں پسند ہیں۔"

 اس سوال کی توقع عبداللہ کو ہر گز نہیں تھی۔اس نے چونک کر اپنی نگاہ زنیرہ کے پیروں سے ہٹا کر اس کے چہرے پر ڈالی۔وہ اسے نہیں دیکھ رہی تھی۔اس کا چہرہ سامنے آسمان کی طرف ہی تھا ۔اس کی بوڈی لینگوئج قدرے تنی ہوئی معلوم ہوتی تھی جیسے وہ یہ سوال کرکے اب شرمندہ سی ہوگئی تھی۔

"پسند سے زیادہ تم پرسنل سوال پوچھ رہی ہو۔۔" اس نے بھنوئے اچکا کرلفظوں پر ذور دیا تھا۔زنیرہ نے فوراً اپنا چہرہ اس کی طرف کیا۔تنے ہوئے کندھے ریلیکس ہوئے تو اس نے بولنا شروع کیا تھا۔

"پھر کیا پوچھوں۔۔کہ آپ کو گاڑیوں کی مرمت کرتے ہوئے کیا کرنا زیادہ پسند ہے؟۔۔۔یا کون کون سی گاڑی میں آپ کی دلچسپی ہے۔؟



Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Thehra Samandar Complete Novel By Rubab Bi Bi is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link



FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post