Bhool Bhulaiya Complete Novel By Umm E Mavia
Bhool Bhulaiya Complete Novel By Umm E Mavia
اس کے بھاگتے قدموں میں
لمحہ بہ لمحہ تیزی آ رہی تھی، اس کا کسرتی بدن پسینے میں شرابور ہو چکا تھا، سانس
پھول رہی تھی، مگر وہ سب سے لاپرواہ بس پریشانی سے بھاگتا جا رہا تھا، اسے جو خبر
پہنچی تھی اس کی تصدیق لازمی تھی، اس کا دل بری طرح دھڑک رہا تھا۔
”اماں ، اماں“
وہ چلاتا ہوا اپنی جھونپڑی
میں داخل ہوا مگر سب کمرے خالی تھے، باہر نکل کر یہاں وہاں دیکھا تو ایک جگہ سب
لوگ جمع دیکھ کر وہ اسطرف بھاگا۔۔
”اماں۔۔۔“
بھیڑ کہ دھکیل کر وہ آگے
پہنچا تو اماں کے بے جان وجود کو دیکھ کر چیخ پڑا۔۔
”اسے زرغام لے گیا ہے، اس
کی روح کو بندی بنا لیا ہے، اب اس کا وجود بھی لے جاۓ گا“
ہجوم میں سے آواذیں اٹھ
رہی تھیں ، وہ اماں کے وجود کو گود میں اٹھاۓ اکبر بابا کے گھر کی طرف دوڑا، سب گاٶں والے اس کے پیچھے لپکے
،
”جس کا ڈر تھا وہی ہوا،
زرغام ہی لے گیا ہے اسے، اس کا لوٹنا نا ممکن ہے“
اکبر بابا نے نفی میں سر
ہلا کر کہا۔۔وہ افسردہ تھے۔ اماں اس گاٶں کی سب سے اچھے دل والی
خاتون تھں سب ہی انہیں چاہتے تھے ،
”بابا خدا کے لیے کچھ کریں،
زرغام سے بچا لیں میری ماں کو، وہ کیوں پڑا ہے ہم سب کے پیچھے“
وہ رو دینے کو تھا، اماں
کے سوا اس کا تھا ہی کون۔
”زبیر بچے، یہ بہت مشکل
ہے، “
اکبر بابا نے اسے سمجھایا
مگر وہ کہا ماننے والا تھا۔۔
”آپ بولیں کرنا کیا ہے، میں
سب کروں گا،۔
وہ بستر پر موجود ماں کے
وجود کو دیکھتے ہوۓ بولا، جس کے پیر ہولے ہولے ہوا میں ریت کی مانند تحلیل ہو
رہے تھے۔۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ