Mere Ishq Se Agey Complete Novel By Fatima Ahmad
Mere Ishq Se Agey Complete Novel By Fatima Ahmad
ماہا آج دلہن بنی بہت
پیاری لگ رہی تھی ۔۔۔۔وہ ویسے بھی بہت حسین تھی مگر آج تو اس پر الگ ہی روپ آیا
تھا اپنے کمرے میں بیٹھی وہ اس شخص کا انتظار کر رہی تھی جسے کچھ گھنٹوں پہلے ہی
ماہا کو سونپ دیا گیا تھا ۔۔۔ ۔۔۔
کسی کو چاہنے کا احساس
بہت خوبصورت ہوتا ہے ۔۔۔ مگر چاہے جانے جانے کا احساس کیا ہوتا ہے ۔۔۔ یہ بات آج اس کی سمجھ میں آئی تھی ۔۔۔۔ وہ جیسے
ہی کمرے میں داخل ہوا تھا ۔۔۔ ماہا کا جھکا ہوا سر مزید جھک گیا تھا ۔۔۔ وہ ماہا
کے پاس آ کر بیٹھا ۔۔۔۔ اس نے سلام کیا تو ۔۔۔
ماہا نے سلام کا جواب دیا
مگر شاید اتنی گھبرائی ہوئی تھی کہ وہ خود بھی اپنی آواز نہیں سن پائی ۔۔۔ آج سارا
کانفیڈینس پتہ نہیں کہاں چلا گیا تھا ۔۔۔
وہ اس کی کیفیت سمجھ گیا
تھا کہ ماہا پریشان تھی ۔۔۔
کیسی ہیں آپ ماہا ۔۔۔۔
ماہا کا ہاتھ تھامتے ہوئے اس نے پوچھا تھا ۔۔۔
ٹھیک ہوں آپ کیسے ہیں ۔۔۔
اب کی بار ماہا نے بھی ہمت کر کے اس سے پوچھ ہی لیا ۔۔۔۔
ماہا میں جانتا ہوں کہ آپ
کی زندگی میں مجھ سے پہلے کوئی اور تھا ۔۔۔۔ لیکن میں اس دل کا کیا کروں جو آپ کے
علاؤہ کسی اور کو دیکھنا ہی نہیں چاہتا ۔۔۔ اس دل کو ہمیشہ سے آپ کی خواہش رہی
اگر آپ مجھے نا ملتی تو
میں کبھی شادی نہ کرتا ۔۔۔ ساری زندگی ایسے ہی گزار دیتا ۔۔۔۔ پچھلے چار سال میں
نے کتنی تکلیف میں گزارے آپ کو نہیں بتا سکتا ۔۔۔ آپ کے گھر جب رشتہ بھیجا تو آپ
لوگوں کی طرف سے انکار ہو گیا ۔۔۔۔ مجھے بہت تکلیف ہوئی تھی
میں نے اپنی مما سے کہہ
دیا تھا کہ اگر ماہا نہیں ملی مجھے تو پھر میں کبھی شادی نہیں کروں گا ۔۔۔ اور
دیکھیں میری محبت سچی تھی ۔۔۔ میں نے آپ کو پا لیا ۔۔۔۔
اوہ باتوں باتوں میں یاد ہی نہیں رہا آپ کی منہ
دکھائی نہیں دی ۔۔۔۔ پھر گوڈ کی چین نکال کر اس کی طرف بڑھا دی ۔۔۔۔
ماہا نے بھی اس کے ہاتھ
سے چین لے لی تھی ۔۔۔
مجھے کچھ وقت چاہیے ۔۔۔۔
ماہا اپنے شوہر سے کہتے ہوئے جھجھک رہی تھی ۔۔۔ مگر کہہ گئی ۔۔۔
میں نے پہلے بھی آپ سے
کہا تھا کہ میں ساری زندگی آپ کا انتظا کر سکتا ہوں ۔۔۔۔ آج بھی میں اپنے قول سے نہیں پھرا ہوں ۔۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ