Ishq E Mutahar Complete Novel By Shah Zaadi

Ishq E Mutahar Complete Novel By Shah Zaadi

Ishq E Mutahar Complete Novel By Shah Zaadi

Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
                                                                        

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 




Novel Name : Ishq E Mutahar
Writer Name: Shah Zaadi
Category : LATEST COMPLETE NOVELS,
Novel status : Complete

اس ناول میں محرم اور نامحرم کا فرق بتایا گیا ہے۔۔۔ خدا سے سچی محبت مانگنے کا خدا کے قریب ہونے کا سلیقہ کیسے آتا ہے اس کی ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے میں نے امید ہے آپ کو پسند آئے گا ہمارے معاشرے میں ناجائز تعلقات قائم کرنے کا ٹرینڈ بن گیا ہے اس چیز کی ہمارا دین میں بلکل اجازت نہیں پسند کرو تو نکاح کرو یہی سب اس ناول میں بتایا گیا ہے ایک پاک محبت جو نکاح کے بعد ہی ہو سکتی ہے


SP TexT

جب وہ واش روم سے باہر آئی تو دیکھ کر حیران ہو گئی کہ مطہر تو ابھی تک اسی جگہ بیٹھا تھا جہاں وہ اسے چھوڑ کر گئی تھی

 

آؤ جی آؤ اپنا ہی گھر سمجھو بیٹھو تم سے کچھ بات کرنی ہے

 

فاتحہ ڈر گئی اور دل میں سوچنے لگی

 

اف اللہ یہ ابھی تک یہی ہیں۔۔۔۔۔۔ کیا یار فاتی تو نے تو دیدہ کو دیکھ کر ان سے وہ سب کہا تھا کہیں اس کی سزا تو نہیں دے دیں گے اف اللہ جی میں نے تو ایسے ہی بول دیا تھا میں بھی پاگل ہوں لیکن یہ بھی تو حد کرتے ہیں ریئل لائف میں ڈرا ڈرا کر تھکتے نہیں ہیں کہ خواب میں بھی آ کے ڈراتے ہیں اس پر کوئی رد عمل بھی نہ کرے انسان تو کیا کرے؟ اللہ جی پلیز بچا لیں

 

اب کیا سوچ رہی ہیں محترمہ دعوت نامہ دینا ہوگا کیا؟

 

جی۔۔۔۔جی

 

ارے پری ابھی تو تمہاری زبان سہی چل رہی تھی اچانک اٹکنے لگی خیر تو ہے؟

 

جی بھائی۔۔۔۔۔ وہ

 

شٹ اپ جسٹ شٹ اپ خبردار جو ائندہ مجھے بھائی کہا تو نہیں ہوں میں تمہارا بھائی آئی سمجھ

فاتحہ کا بھائی کہنا اب اس کی برداشت سے باہر ہو چکا تھا

 اس نے اسے بازو سے اتنی زور سے پکڑ رکھا تھا کہ فاتحہ کو درد ہو رہا تھا

مطہر بھا۔۔۔۔۔

ابھی وہ بھائی لفظ مکمل کرتی کے مطہر کی پکڑ میں مزید سختی آئی

 

چھوڑے مجھے یہ کیا کر رہے ہیں آپ مجھے درد ہو رہا ہے آپ مجھے ہاتھ نہیں لگا سکتے آپ میرے نا محرم ہیں ہے مجھے بچپن سے یہی سکھاتے آئے ہیں اور آج خود ہی اپنی لیمٹس کراس کر رہے ہیں

 

فاتحہ ڈرے سہمے انداز میں اپنی بات مکمل کرنے لگی۔ مطہر جب اچانک ہوش کی دنیا میں واپس آیا تو بوکھلا کر پیچھے ہو گیا تب اسے احساس ہوا کہ وہ اس کے کتنے قریب جا چکا تھا ایک دم سے پیچھے ہٹا

 

دوبارہ میں تمہارے منہ سے بھائی لفظ نہ سنو اپنے لیے آئی سمجھ اس دنیا میں میرے علاوہ تمہارے سب بھائی ہیں پر میں نہیں ہوں جتنی جلدی یہ تمہارے چھوٹے سے ذہن میں بات بیٹھتی ہے بٹھا لو جتنی جلدی یہ بات سمجھ سکو گی تمہارے لیے اتنا اچھا ہے

اس نے چبا چبا کر الفاظ ادا کیے غصے سے آنکھیں لال ہو رہی تھی

 

فاتحہ اس کی آنکھوں میں دیکھ کر ڈر گئی اور حیران ہوتی اس کی طرف دیکھنے لگی

 

کیا مطلب میں سمجھی نہیں کیا کہنا چاہتے ہیں آپ؟

 

تمہارے لیے ابھی اتنا جاننا کافی ہے کہ میں تمہارا بھائی نہیں ہوں اپنی سٹڈیز پر فوکس کرو باقی کی بات تمہاری سٹڈی کے بعد ہوگی لاسٹ سمسٹر ہے نا تمہارا اس کے بعد کرتے ہیں بات باقی کی۔۔۔۔

یہ کہہ کر وہ مڑا لیکن پھر رک کر بولا

 

ایم سوری تمہیں تکلیف ہوئی درد ہوا اس کے لیے۔۔۔ میں یہ ہرگز نہیں چاہتا تھا لیکن یہ ضروری تھا اب میں چلتا ہوں میری باتیں یاد رکھنا اور ہاں دیدہ سے کہنا کہ چائے اگلی دفعہ پیوں گا لیکن اب ان کے ہاتھ کی چائے میں وہ مزہ نہیں رہا اگلی دفعہ آؤں تو اپنی پری کے ہاتھ کی چائے پیوں

 

اس کے لہجے میں شرارت صاف ظاہر تھی

 

چائے؟؟ اور میں؟؟ وہ بھی ان کے لیے؟؟ ہہہ بنا ہی نہ دوں اب تو لگتا ہے زہر ڈالنا بھی ضروری ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔پھر سوچ میں پڑ گئی فاتحہ کا ایک پل کو دماغ سن ہو گیا کہ یہ بندہ کیا کہہ کر گیا ہے؟

 

ابھی وہ سوچ رہی تھی جب ساریہ کمرے میں آئی اور بولی

 

ارے یہ مٹھو کہاں چلا گیا ہے میں تو اس کے لیے چائے بنانے گئی تھی

 

فاتحہ زچ ہو کر بولی

 

آپی مطہر نام ہیں ان کا آپ انہیں ایسے مٹھو مٹھو کیونکہ کہتی ہیں یار ۔۔۔اچھا بھلا نام ہے لیکن انسان کا ۔۔۔۔مٹھو بنا دیا طوطا تھوڑا ہی ہیں وہ اور اب تو بڑے بھی ہو گئے ہیں تو بس کریں اتنے لاڈ بھی نہیں کرنی چاہیے

 

اس کے انداز سے جیلسی صاف ظاہر تھی

 

ارے مٹھو تو میں پیار سے کہتی ہوں تم کیوں جیلس ہوتی ہو میرے مٹھو سے ۔۔۔۔ خیر ہوتی رہو یہ بتاؤ وہ کدھر گیا ہے بیٹھا کیوں نہیں؟

وہ چلے گئے کچھ کام یاد اگیا تھا ہٹلر کو

اس نے بیزاری سے بولا

ایسے نہیں بولتے لڑکی بڑا بھائی ہے تمہارا کچھ تو احترام کیا کرو خیر میں ذرا کچن دیکھ لوں تم بھی اٹھو شاباش اسائنمنٹ  بنانی تھی نا تمہیں؟

وہ بھائی لفظ پر بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہو گئی کچھ دیر پہلے کے بولے جانے والے الفاظ اس کے ذہن میں گھومنے لگے

 

عشق کی شروعات ہو چکی تھی یہ تو آنے والا وقت ہی بتانے والا تھا کہ اس عشق میں کتنی دشواریاں اور کتنی آزمائشیں آنے والی تھی۔۔۔۔ لیکن اب دلوں کے جذبات بدل رہے تھے ۔۔۔۔۔



Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Ishq E Mutahar Complete Novel By Shah Zaadi is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link



FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ




Post a Comment

Previous Post Next Post