Zakhmi Khawab Complete Novel By Hareem Gul

Zakhmi Khawab Complete Novel By Hareem Gul

Zakhmi Khawab Complete Novel By Hareem Gul

Novel Name : Zakhmi Khawab
Writer Name: Hareem Gul
Category : LATEST COMPLETE NOVEL,Rude Hero Based Novels,Second Marriage Based,
Novel status : Complete

میں نا تو اپنے ولیمے پر جا رہی ہوں اور نا ہی کسی دلہے کو پسند کرنے میں صرف بابا کہ کہنے پر اُنکے بتاۓ لڑکے کو دیکھنے جارہی ہوں جس سے وہ چاہتے ہیں کہ میں شادی کرلوں ۔۔

صرف دیکھنے کیوں نبتھل اپنا مائینڈ بنا لو کیا پتہ وہ واقعی میں اچھا ہو اور تمہیں پسند بھی آجاۓ ۔۔

دیکھو مائرہ میں کوئ عام لڑکی نہیں ہوں جسے کوئ بھی یونہی پسند آجاۓ گا بلکہ میں آج کی جنریشن کی بیسٹ سیلر رائٹر ہوں جس کی کتابیں مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی پری بُکڈ ہو جاتی ہیں جسکے انسٹا اور یوٹیوب پہ ملین میں فالورز ہیں ۔۔

میرے لکھے کرداروں کہ پیچھے لڑکے لڑکیاں دیوانے ہیں  اب تم کیا چاہتی ہو پوری دنیا کی لڑکیوں کو ایک امیج سیٹ کرکہ دینے کہ بعد میں کسی سے بھی منہ اُٹھا کر شادی کرلوں آخر کو میرا کوئ معیار ہے اور ویسے بھی میں جب بھی جس سے بھی شادی کرونگی وہ ایک بریکنگ نیوز ہوگی جو سوشل میڈیا پہ آتے ہی وائرل ہوجاۓ گی اور میں نہیں چاہتی میرے دولہا کو دیکھ کر لوگ سوچیں ہمیں تو فلاں ہیرو کہ پیچھے لگوا کر خود کس چمپو سے شادی کر لی نو نیور مجھے ٹرول نہیں ہونا ۔۔

اور ویسے بھی(اب جب وہ بات کرنے پہ آئ تو اُسکا چُپ ہونا مشکل تھا)  میرے مائنڈ میں میرا ایک آئیڈیل ہے اور میرا ہونے والا لائف پارٹنر میرے مائنڈ میں موجود سارے پوائنٹس پر نا بھی صحیح پر دس میں سے آٹھ پوائنٹس پر تو ضرور ہی پورا اُترنا چاہیے ۔۔

تم سولہ نہیں چھبیس سال کی ہو چکی ہو یہ مت بھولو  ۔۔

میں چالیس کی بھی ہو گئ تب بھی اپنی شرائط سے پیچھے نہیں ہٹونگی شادی ایک بار ہوتی ہے کونسا روز روز ہونی ہے اور یہ میری زندگی ہے مجھے جیسا ہمسفر چاہیے ویسا نا ملا تو میں پوری زندگی کنواری رہ لونگی پر نو کمپرومائز اور ویسے بھی میں اپنی زندگی کبھی بھی کسی بھی بات پہ دل کو مار کر گزارنا نہیں چاہتی مجھے سب کچھ بالکل پرفیکٹ چاہیے ۔۔۔

کچھ پوزیٹیو سوچو یار کیا پتہ جس سے ملنے ہم جارہے ہیں وہ پورا اُترے تمھاری شرائط پر اور یہ زندگی ہے اس میں زیادہ نا صحیح تھوڑا بہت تو کمپرومائز کرنا ہی پڑتا ہے ؟

میں کمپرومائز کرنے والوں میں سے نہیں ہوں اور وہ مجھے پسند آجاۓ اٹس امپاسبل ۔۔

بنا دیکھے بنا ملے ہی judgmental  ہورہی ہو اب تم ۔۔

اُس لڑکے کا نام سفیر ہے ۔۔

سو واٹ ؟

تمہیں یاد ہے ہمارے سکول کے چوکیدار کا نام تھا سفیر ۔۔

نام تو کسی کا بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے نبتھل یہ تو کوئ بات نا ہوئ ۔۔

میری شرائطوں میں سب سے پہلی شرط ہی یہی ہے کہ لڑکے کا نام یونیک نہیں تو بہت اچھا سا ہو میں نے آج تک اپنی کہانی میں کسی ہیرو کا نام معمولی سا نہیں رکھا بلکہ میں تو کہانی کہ پلاٹ پر اتنی محنت نہیں کرتی جتنا کہ ہیرو اور ہیروئن کہ نام پر اور تم چاہتی ہو کہ میں اپنے سکول کہ چوکیدار کہ ہم نام سے شادی کرلوں۔۔

اور ویسے بھی صرف نام ہی نہیں اُسکا سر نیم بھی بھاری بھرکم ہونا چاہیے۔۔

اور دوسری شرط کیا ہے ؟؟

وہ صرف میرا ہو مجھ سے لوئیل(loyal) ہو میرے علاوہ اُسے دنیا کی دوسری کوئ عورت دیکھائ نا دے اُسکی دنیا مجھ سے شروع اور مجھ پر ختم ہو کبھی کوئ تیسرا نا ہو ۔۔

اور تیسری شرط ؟

ایک حسین ترین مرد جسے کم سے کم دو سے تین لوگ تو ضرور ہی مُڑ کر دیکھیں ۔۔

اب چوتھی شرط بھی بتا دیں محترمہ؟

وہ میرے لئیے پوزیسو ہو اتنا پوزیسو کہ اس دنیا کو میرے لئیے آگ لگانے پر تیار ہو جاۓ ۔۔

لو پھر مل گیا تمہیں تمھارا دولہا بہن نکل آو اپنی کہانیوں کی دنیا سے یہ حقیقت کی دنیا ہے اور یہاں ایسا کچھ نہیں ہوتا ۔۔۔

کیوں نہیں ملے گا ادھر دیکھو میری طرف دیکھو آخر کس چیز کی کمی ہے مجھ میں ۔۔ میں نبتھل رحمان لمز سے بیچلر کرنے کہ ساتھ ایک کامیاب اور کافی حد تک خوبصورت رائٹر ہوں جو اپنے لفظوں سے لوگوں کو دیوانہ بنانا جانتی ہے اکلوتی ہوں اچھی خاصی پراپرٹی کی تن تنہا وارث ہوں کُکنگ میں اچھے اچھوں کو ہرا سکتی ہوں اور سب سے بڑا میرا پلس پوائنٹ میرا بےداغ کردار ہے اور کیا ہی چاہیے کسی کو جواب دو؟بالوں کو ایک ہاتھ سے جھٹکتی ابھی وہ کچھ اور کہتی یا سُنتی کہ سامنے کھڑی ڈھیروں گاڑیوں کی لمبی قطار پہ وہ دونوں ہی کچھ حیران ہوتیں گاڑی روگ گئیں ۔۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Zakhmi Khawab Complete Novel By Hareem Gul is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback


Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
                                                                        

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 


Follow Us On Instagram Tiktok


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link



FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post