Qalb E Jaan Complete Novel By Umm E Omama
Qalb E Jaan Complete Novel By Umm E Omama
اسکی خاموشی محسوس کرکے
اشہد نے نگاہوں کا رخ اسکی طرف کیا اور اپنی جیکیٹ اتار کر اسکی جانب بڑھا دی جسے
اپنی خفگی کے باعث اسنے چھوا تک نہیں
"یشال پکڑو اسے"
"مجھے نہیں چاہیے"
اسکے خفا انداز کو دیکھتے
ہوئے اشہد نے اسکا بازو کھینچ کر اسکا رخ اپنی جانب موڑا اور اپنی سیاہ جیکیٹ خود
اسے پہنا دی
"اس وقت میرا یہ ڈرامے بازی
دیکھنے کا کوئی موڈ نہیں ہے"
اسے جیکیٹ پہنا کر وہ
واپس پہلے والی پوزیشن میں بیٹھ گیا جب چند لمحوں بعد اسے اپنے بازو کے گرد یشال
کا ہاتھ محسوس ہوا
"اشہد معاف کردیں دوبارہ
آپ کی اجازت کے بنا کوئی کام نہیں کروں گی"
اسکے کندھے پر اپنا سر
رکھتے ہوئے وہ منت بھرے انداز میں کہنے لگی جس پر گہرا سانس لے کر اشہد نے نگاہوں
کا رخ اسکے چہرے کی جانب کر لیا
"آج سچ سچ جواب دو یشال کیا
میرے ساتھ یہ رشتہ نبھانا چاہتی ہو،بنا کسی دباؤ میں آئے جواب دو اگر تم انکار کرو
گی تو اپنی محبت کو ایک طرف رکھ کر تمہاری خوشی کو اہمیت دوں گا لیکن پلیز سچ سچ
جواب دو کیونکہ میں زبردستی کے رشتے نہیں بناتا"
اپنے کندھے سے لگی یشال
کو دیکھتے ہوئے وہ سنجیدگی سے کہنے لگا
جب اپنے اوپر گرتے بارش
کے قطروں نے اسے سر اٹھانے پر مجبور کردیا
چہرہ اٹھا کر اسنے آسمان
کی جانب دیکھا جہاں لمحے کی دیر کیے بغیر بادل زور و شور سے برسنا شروع ہوچکے تھے
برسات کا پانی اسکے برابر
بیٹھی نازک جان کو کپکپانے پر مجبور کر چکا تھا لیکن وہ وہاں سے اٹھی نہیں تھی کیونکہ
اب اشہد خان کے بنا وہ کہیں نہیں جانا چاہتی تھی
"اشہد چلیں نہ"
"پہلے میری بات کا جواب دو"
اسکا سوال ابھی تک وہیں
پر اٹکا ہوا تھا
"م-میں آپ کے ساتھ ہی اپنی
زندگی گزارنا چاہتی ہوں میں یہ نہیں کہتی کے مجھے آپ سے م--محبت ہے لیکن اس رشتے
کو اب میں اپنے پ-پورے دل سے نبھاؤں گی"
ٹھنڈ سے کپکپاتے ہوئے وہ
برستی بارش میں اپنا چہرہ جھکائے اقرار کررہی تھی
اسکا اقرار سن کر اتنے
عرصے بعد اشہد خان کو اپنے دل میں سکون اترتا محسوس ہوا تھا
اسکی تھوڈی پر ہاتھ رکھ
کر اشہد نے اسکا جھکا چہرہ اٹھایا
سیاہ آنکھیں یشال کے چہرے
کا طواف کرنے لگیں
جب نظریں اسکے بھیگے
کپکپاتے لبوں پر جا ٹکیں
جس کے باعث بےاختیار ہوتا
وہ اسکے بھیگے لبوں پر جھک گیا
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ