Ishq Tu Ain Junoon By Zohra Farakh Hasan Glimpse Of Upcoming Novel

Ishq Tu Ain Junoon By Zohra Farakh Hasan Glimpse Of Upcoming Novel

Ishq Tu Ain Junoon By Zohra Farakh Hasan Glimpse Of Upcoming Novel

Kitab Nagri Proudly Presents Ishq Tu Ain Junoon By Zohra Farakh Hasan  

Kitab Nagri Special

Posted SooN 

Only On Kitab Nagri Youtube Channel 

Who wanna read it

" آئی ول میٹ یو ویری سون ، تمھاری رات رنگین کر دوں گا ۔" حیات نے تھک کر اپنا سر تکئیے پر رکھ دیا ۔۔۔

" مجھ سے اور کتنے انتقام لوگے یوشع سعید ، میرا سب کچھ لوٹ کر بھی تمھارے عشق کی سلگتی آگ سرد کیوں نہیں ہو جاتی ۔۔" دل فریاد اور زبان خاموش ، ہر رات کی طرح بس دل ہی تو فریاد کرتا تھا ، سسکتا تھا ۔۔

" بس کر دو اب ،بس کر دو ، یہ عشق مجھے رسوا کر چکا ، مجھے برباد کر گیا اب تو مجھے بھول جاؤ ، بھول جاؤ مجھے ، ہماری قسمت میں ملنا لکھا ہوتا تو میں بے وفا ہی کیوں ہوتی ، کیوں نہیں سمجھ جاتے تم تقدیر سے نہیں لڑ سکتے تھے ، تم بے درد وقت کو نہیں بدل سکتے تھے ۔" جیسے جیسے دل کے درد کی چیخ و پکار بڑھتی جا رہی تھی اس کی آنکھوں سے دریا بہہ رہا تھا ۔۔۔۔

جن آنکھوں کے بوسے لینے کی بات کرتا تھا ،ان آنکھوں میں آنسو ہی آنسو دے کر اس نے اس کی راتوں کو عزا بنا ڈالا تھا  ۔" میری راتوں کے ہر رنگ چھین کر سیاہی میں بدل کر تم کیا اسے رنگین کروں گے یوشع ، تم نے تو مجھ سے خوشی کے ہر رنگ چھین ڈالے ہیں ،مجھے زندہ لاش بنا ڈالا ہے اور اب کیا دفنانے کے لئے آئے ہو  ۔" وہ روتی جا رہی تھی اور دھڑکنیں اس سے فریاد کر رہی تھی ،شکوہ کر رہی تھی ۔۔۔۔

تبھی ہلکا سا کھٹکا ہوا ، دھمک سی ہوئی اور حیات کا دل خوف سے جکڑ گیا ، جھٹکے سے سر اٹھا کر اس نے کمرے میں پھیلی خاموشی کو دیکھا ، چاروں طرف روشنی ہی روشنی ،اسے اندھیروں سے خوف آتا تھا ، کوئی سایہ نہیں ، کوئی صدا نہیں ۔۔۔

ایک بار پھر عجیب سی آواز ہوئی اور حیات نا چاہتے ہوئے بھی آہستہ سے اٹھی تھی ، بہت آہستہ سے اس نے پاؤں بیڈ کے نیچے رکھے ، آواز ہوتی پھر گم ہو جاتی ، شاید کوئی جانور ہو ، اس نے دل کو ڈھارس دی ، کھڑکیاں ، بالکنی کا ڈور خود لاک کیا تھا ، ادھر کوئی نہیں آ سکتا ، کسی اجنبی کی آہٹ پاتے ہی گارڈز ان کے سینے میں گولیاں اتار دے گے ، نہیں، نہیں وہ نہیں آ سکتا ، یہ صرف میرا خوف ہے ، وہ سوچتے ہوئے آگے بڑھ رہی تھی ۔۔۔

" میں ثنا سے کہتی ہوں وہ میرے پاس سو جائے ۔" اس نے سوچا اور وہ اس سے پہلے کمرے سے نکل جاتی کہ اس کی کمر پر گرفت پڑی اور ایک ہاتھ اس کے ہونٹوں پر سختی سے جم گیا ، حیات کھڑی پھٹی نگاہوں سے  اپنے سامنے کھڑے یوشع کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔۔


Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
  

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 


Follow Us On Instagram Tiktok





Post a Comment

Previous Post Next Post