Saraab E Aitbaar Novel By Hamna Hassan Episode 1

Saraab E Aitbaar Novel By Hamna Hassan Episode 1

Saraab E Aitbaar Novel By Hamna Hassan Episode 1

Novel Name : Saraab E Aitbaar
Writer Name: Hamna Hassan
Category : heart touching story 
Novel status : Episodic

یہ کہانی اس لڑکی کی ہے جو بھروسے کے زخموں سے چور چور ہوئی،مگر کمزور نہیں ہوئی.

جب ایک قریبی رشتہ اسے دھوکہ دے گیا،تو اس نے اپنی ٹوٹ پھوٹ کو خاموشی میں چھپا لیا.

مگر وہیں،اس کے اندر ایک نیا سفر جنم لیتا ہے.خودی،دعا اور یقین کا۔

جس قسمت نے اسے توڑا،وہی قسمت اسے ایک محبّت سے ملوا دیتی ہے جو اسے اس کی اصل پہچان واپس دیتی ہے.

" سرابِ اعتبار" نہ صرف دھوکے کی داستان ہے،بلکہ اس روشنی کی بھی جو ہر اندھیرے کے بعد جنم لیتی ہے.

یہ ناول ان سب کے لئے ہے جنہوں نے کبھی کسی پر بے پناہ اعتبار کیا-اور پھر خود کو دوبارہ جوڑنے کا ہنر سیکھا.

میں آپ سب کو" سرابِ اعتبار" کا سفر کرنے کی دعوت دیتی ہوں-اس امید کے ساتھ کے یہ سفر آپ کو بہت کچھ نیا سوچنے پر مجبور کرے گا.

 

"جہاں اعتماد ٹوٹتا ہے تو دل کا رشتہ سراب بن جاتا ہے."

 

 👇👇👇SP text 


"ارے تم، تم یہاں کیسے.اور یہ  تمھارے ساتھ کون ہے." شاہویر  کو  اپنے سامنے  اشعر  کو دیکھ کر تو حیرت ہوئی ہی مگر اس سے زیادہ اس لڑکی کو دیکھ کر ہوئی جو اس کے ساتھ تھی.

"اوہ.تو تم ہو وہ  لڑکے جس نے میری بہن کی ہیلپ کی اور اس کا کارڈ رکھ لیا."اشعر نے ہنس کر کہا.

شاہویر اور اشعر ایک ہی آفس میں کام کرتے تھے،دونوں کی ایک ہی جاب ہونے کی وجہ سے ان میں اچھی خاصی دوستی تھی.

" میں نے اس کا کارڈ نہیں رکھا تھا،یہ خود ہی بھول گئی تھی."شاہویر نے اب کے اسے دیکھا جو عجیب سی نظروں سے اسے ہی دیکھ رہی تھی.ایک پل کے لئے دونوں کی نگاہیں ملیں.......

ایک پل کے لئے دونوں کے دل دھڑکے ........

بس ایک پل.....

اور بس ایک پل ہی کافی تھا....................  "شاہویر سلیمان" کو "قرت العین  صدیقی" کا اسیر بنانے کے لئے.......

شاہویر سلیمان کے دل کو یہیں چھوڑ کر ہم واپس اپنی کہانی میں جاتے ہیں.

دونوں کی نظریں جیسی ہی ملیں،دونوں نے ہی فوراً اپنی اپنی نظریں جھکا لیں.

لیکن اب اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں تھا کیونکہ نگاہوں کے تیر تو اپنا کم کر ہی چکے تھے.

خیر،ہونی کو کون ہی ٹال سکتا تھا.

اشعر اب کے عینی کی طرف مڑا اور اسے  گاڑی میں جانے کا اشارہ کیا،وہ سر ہہلاتے ہوۓ چلی گئی.اس کے جانے کے بعد وہ دونوں کافی دیر تک وہیں کھڑے باتیں کرتے رہے.پھر اشعر اس سے عینی کا کارڈ لے کر واپس آ گیا.اس کے گاڑی میں بیٹھتے ہی عینی نے فوراً پوچھا;"بھائی،یہ آپ  کا دوست تھا؟"جس پر اشعر نے سر ہلایا.

"بھائی،آپ کا دوست بہت ہینڈسم ہے ناں......"اس نے متاثر انداز میں پوچھا.اشعر نے مسکرا کر سر ہلایا اور گاڑی سٹارٹ کر دی.



Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Saraab E Aitbaar Novel By Hamna Hassan Episode 1 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback


Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
  

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 


Follow Us On Instagram Tiktok


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link



FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post