Saraab E Aitbaar Novel By Hamna Hassan Episode 3

Saraab E Aitbaar Novel By Hamna Hassan Episode 3

Saraab E Aitbaar Novel By Hamna Hassan Episode 3

Novel Name : Saraab E Aitbaar
Writer Name: Hamna Hassan
Category : heart touching story 
Novel status : Episodic

"شاہویر کہاں ہے وہ؟"

ایان نے بھنویں چڑھا کر اسے کہنی ماری۔

 لبوں پر شرارت تھی اور آنکھوں میں بےچینی۔

شاہویر  آہستہ سے اس کی طرف گھوما اور گھور کر دیکھا۔

"آرام سے نہیں بیٹھ سکتے تم، جنگلی بلے!"

آج وہ بہت مختلف لگ رہا تھا۔ سیاہ شرٹ کے ساتھ ہم رنگ پینٹ پہنے،اوپر سیاہ ہی ویسٹ کوٹ تھا۔ ہلکے بھورے بال جیل سے سلیقے سے جمے ہوئے تھے، روشنی کی چمک میں وہ  گہرے بھورے محسوس ہو رہے تھے۔ ہاتھ میں بندھی سلور ڈائل والی مہنگی گھڑی، اور سیاہ لیدر کے شفاف پالش شدہ جوتے—سب کچھ اس کے شاندار ذوق کا مظہر تھا۔ لیکن سب سے نمایاں اس کی سبز آنکھیں تھیں، جو آج عجیب تھکی تھکی اور کچھ کھوئی ہوئی لگ رہی تھیں۔

ایان نے منہ بنایا اور طنزیہ انداز میں بولا:"آہم،آہم... اُس لڑکی کے نظر نہ آنے کا غصہ ہم پر نہ اتاریے، مسٹر شاہویر۔"

اس کے لہجے میں وہ خاص شوخی تھی جو اسے کسی بھی موقع پر سنجیدہ نہیں رہنے دیتی تھی۔گہرے بھورے گھنگریالے  بال جو بےترتیب مگر پرکشش انداز میں اُس کے ماتھے پر جھولتے، گوری رنگت، اور شرارتی انداز _

اسی لمحے ایک چھوٹا سا بچہ اُن کے قریب سے گزرا۔ شاہویر نے اُسے ہاتھ سے روکا،"اے بچے، اِدھر آنا..."

بچہ، جو شاید چھ برس کا ہوگا، بےساختہ رُک گیا اور الجھی ہوئی نظروں سے اسے دیکھنے لگا ;                                         __"yes.......؟"  اس نے حیرانی سے کہا-                                                                                                                                                       "تمہارا نام کیا ہے؟"شاہویر نے دھیمے لہجے میں پوچھا۔

"why?"

بچے نے اجنبیت سے سوال کیا۔

"بتاؤ نا، کیا نام ہے؟"

"I am Ilham."

ایان نے فوراً منہ بنا کر بڑبڑا  کے  کہا:"انگریز کی اولاد!"

شاہویر نے پلٹ کر اُسے گھورا۔ اس نے لاپرواہی سے کندھے اچکائے اور نظریں دوسری طرف موڑ لیں۔

"Ilham, do you know Quratulain?"

شاہویر نے اس کی طرف متوجہ ہو کر پوچھا۔

"No."

اس نے نفی میں سر ہلایا۔                                                                                                                                              

 عینی کو جانتے ہو؟.

"Yeah! I know Ainy. She is my favourite!"

شاہویر کے ہونٹوں پر ایک تھکی ہوئی سی مسکراہٹ آ گئی، جیسے کسی نے دل کی تہہ میں سکون کی انگلی رکھ دی ہو۔

وہ اس وقت حورالعین کی رخصتی میں آئے ہوئے تھے۔اور ہال کے ایک نسبتاً ویران گوشے میں بیٹھے ہوئے تھے۔ شادی ہال روشنیوں سے نہایا ہوا تھا، جیسے چاندنی نے زمین پر قیام کر لیا ہو۔ چھت سے جھولتے سفید اور گلابی پھول، دیواروں سے لپٹے نرم ریشمی پردے، اور درمیان میں مہکتی مہندی اور عود کی خوشبو۔ لائٹس نہ تیز تھیں نہ مدھم، بس اتنی کہ خواب اور حقیقت کے بیچ کی لکیر بناتی جاتیں۔

مہمانوں کے لیے آرام دہ صوفے ترتیب سے لگے تھے، بچوں کے قہقہے ماحول کو ہلکا پھلکا رکھے ہوئے تھے۔ درمیان میں ایک چھوٹا سا اسٹیج تھا، جس پر گلابی روشنی کا ہالہ جھلملا رہا تھا۔

"Ilham, can you call Ainy here?"

شاہویر نے آہستہ سے پوچھا۔

 

"Why?"

"بس... کہہ دینا کہ شاہویر نے بلایا ہے..."

بچے نے معصومیت سے آنکھیں جھپکائیں..... 

 " I can call her....but she will not come cause she wears hijab"                                                                           "Still... just say, Shahveer is calling ..."_

شاہویر کی نگاہوں میں عجیب سی ضد تھی۔ جیسے یقین ہو کہ صرف اس کا نام ہی کافی ہوگا۔

"Okay. But what will I get in return?"                                                                                                                                                                 بچے نے بھولی سی چالاکی سے پوچھا۔

شاہویر کے چہرے پر پہلی بار سختی آئی، کچھ کہنے ہی والا تھا کہ ایان نے ایک چاکلیٹ اس کی طرف بڑھائی:

"یہ لو الہام  اور اب جاؤ اسے بلا لاؤ!"

الہام نے چاکلیٹ لے کر خوشی سے سر ہلایا اور دروازے کی طرف بڑھ گیا۔ شاہویر خاموشی سے بس اُسے جاتے دیکھتا رہا، جیسے کسی آنے والی گھڑی کا منتظر ہو۔

  اُس کی سبز آنکھوں میں جیسے بارش سے پہلے کی فضا ٹھہری ہوئی ہو—مدھم، ہلکی سبز، اور اندر ہی اندر کسی کی  کی منتظر۔  ان میں ایک ہی سوال ٹھہرا ہوا تھا:_

"کیا وہ آئے گی...؟"_



Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Saraab E Aitbaar Novel By Hamna Hassan Episode 3 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback


Follow Our Whatsapp Channel FoR Latest Novel Update         👇👇👇👇
  

Follow Us On Instagram                    👇👇👇👇 


Follow Us On Instagram Tiktok


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں

 







FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post