Survivor Novel By Ujala Khan Episode 5
Survivor Novel By Ujala Khan Episode 5
وہ ابھی تک گھر نہیں گیا
تھا۔ اپنے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا، لیکن اس کی حالت بکھری ہوئی تھی۔ اُس کا کوٹ
اترا ہوا تھا، بال بکھرے ہوئے تھے، چہرہ سخت اور پریشان تھا۔ رات گہری ہو چکی تھی
اور دفتر خالی ہو چکا تھا۔ وہاں صرف وہ اور شاہ زیب بیٹھے ہوئے تھے۔
شاہ زیب مسلسل لیپ ٹاپ پر
کچھ ٹائپ کر رہا تھا، تیز تیز ہاتھ چلاتے ہوئے وہ ایک نظر رافع پر بھی ڈال رہا
تھا، جو کہ شدید غصے میں بیٹھا ہوا خلا میں گھور رہا تھا۔ اس کی آنکھیں سرخ ہو رہی
تھیں۔
"رافع، پانی پی لو، میں
کہہ رہا ہوں نہ کام ہو جائے گا، تم ریلیکس ہو جاؤ۔" شاہ زیب اس کی حالت دیکھ
کر پریشان ہو رہا تھا۔
"میں تمہاری یہ بکواس بہت عرصے سے سن
رہا ہوں۔ تم سے ایک کام نہیں ہو رہا، تم ایک بندہ نہیں ڈھونڈ پا رہے۔" یہ کوئی
اور رافع تھا۔
"تم اسے عام آدمی سمجھ رہے
ہو؟ ، میں نے دن رات ایک کیا ہوا ہے تمہارے کام کے لیے پہلے ہی، لیکن یہ آسان کام
نہیں ہے۔"شاہ زیب نے تپ کر کہا،
"اب جب تک کام نہیں
ہو جاتا، میں بھی یہیں ہوں، تم بھی یہیں رہو گے۔ مجھے اس انسان کی ہر ایک تفصیل میرے
سامنے ٹیبل پر چاہیے ابھی اور اسی وقت" اس نے میز پر زور سے انگلی بجا کر
دانت پیس کر سخت نظروں سے شاہ زیب کو دیکھ کر تنبیہ کی۔ اب شاہ زیب کے ہاتھ تیز تیز
چل رہے تھے۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ