Nazam by Muhammad Awais Bloch

Nazam by Muhammad Awais Bloch

Nazam by Mohabbat Awais Bloch

Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.
Urdu poetry is an ancient tradition. It has many different types. It is considered as an important element of our culture. It is a best way to express feelings of love, pain,anxiety and suffocation.
A poet interprets his inner feelings and condition through his words.

نظم

اے جان من!
تری یادوں کو تیرے بعد پلکوں میں بسایا ہے،
مگر پھر بھی تری یادیں
بڑی قاتل
بہت بے درد دہشت گرد نکلی ہیں،
مرا معصوم سا دل تھا
اداسی اور پریشانی سے کوسوں دور رہتا تھا،
تری یادیں
مگر پلکوں کے رستے جا بسیں دل میں،
بہت آلام پھر دیکھے
کہ جب دل سے سکوں نکلا،
سکوں جو دل کے اس گلشن کا مالی تھا
وہ نکلا پھر
جگر کی اس ندی کا خون یادیں پی گئیں سارا،
جو دل میں تھے خوشی کے پھول
سارے پھر وہ مرجھائے،

سنو اب تو
فقط بے چینی، ویرانی
اداسی اور گمنامی
خزاں کا دور ہے دل پر،
مرا دل اب مصائب اور
غموں کا بن چکا ہے گھر،
خزاں کا دور ہے دل پر،
تری یادوں نے میرے دل کے گلشن کا،
سکوں نامی وہ مالی مار ڈالا ہے_

اے جان من!
تری یادوں نے تو احساں فراموشی کی حد کردی
مہکتے پھول جیسا دل
کہاں تک تاب لا سکتا؟
جہاں غم کا پرندہ پر
ہلانے سے بھی عاجز تھا،
وہی دل آج رنج و غم
اداسی
حسرت و آلام
تنہائی
جدائی
ان بلاؤں اور درندوں کا بنا مسکن.
مرا دل اب مصائب اور
غموں کا بن چکا ہے گھر.
خزاں کا دور ہے دل پر..

ہاں جان من تری یادیں!
بڑی گستاخ یادیں ہیں..!
بڑی گستاخ یادیں ہیں...! 

اویس نور بلوچ




Post a Comment

Previous Post Next Post