Ek Tha Gangster By Ghazal Saima Upcoming Novel

Ek Tha Gangster By Ghazal Saima Upcoming Novel

Ek Tha Gangster By Ghazal Saima Upcoming Novel

Kitab Nagri Proudly Presents Ek Tha Gangster By Ghazal Saima 
Kitab Nagri Special
Posted SooN Only On Kitab Nagri

"مسک علی،،، تم میرے ڈریم ورلڈ کی،،، ملکہ ہو۔ تمہارا عشق کامل شاہ کو مجنوں بناتا ہے اور کامل شاہ سولجر بننے

 کے بعد اب مجنوں بننے کا خواب لیے ہی جی رہا ہے۔"

اپنی قید سے اسے آزاد کرتا وہ اس سے بالکل دور ہٹ کر کھڑا

 ہوا۔

 اور اسے محبت کی شدت سے دہکتی نظروں سے چومتے ہوئے مسکرا کر دیکھا۔

کامل شاہ کی دہکتی نگاہوں کی گرمی سے مسک علی کو اپنا سارا غرور، ساری ضد پگھلتی ہوئی محسوس ہوئی۔

 اسکا وجود ان ساری خرافات سے خالی ہونے لگا جسے اب تک

 وہ اپنی انا کا مسئلہ بنائے رکھے ہوئے تھی۔

ٹرانس کی کیفیت میں مسک علی اسکی طرف قدم اٹھانے لگی۔

اس سے چند ہی قدم دور کھڑا کامل شاہ اسے مسکرا کر خوش آمدید کہتا اپنی بانہوں کے گھیرے اسکے لیے کھول چکا تھا۔

کالے آسمان پر چودھویں کا چاند اپنے پورے جوبن سے چاندنی بکھیرتا انکے رومانس کو اور بھی جلا بخشنے لگا۔

کچھ بولے بنا،،، حواس کے ساتھ ساتھ دل کو بھی اپنے سحر میں کیے خوشبو کی مانند مسک علی پل بھر میں کامل شاہ

کے دہکتے سینے سے جالگی۔

"مجھے اپنے عشق کی داستان میں اپنے مدمقابل کی جگہ دے

دو کامل شاہ۔ مسک علی نے آج تک ہار نہیں مانی لیکن عشق

کی بازی مسک علی کو مات دے گئی۔"

اسکے سینے سے لپٹے ہوئے،،، اپنی بانہوں کو اسکی پشت پر اسکے چوڑے شانوں پر لپیٹے۔

خود پر اسے مکمل دسترس دیتے۔۔۔۔ وہ ہولے سے اسکے کانوں میں بولی۔۔۔۔۔ تو کامل شاہ کے دل میں اسکے سنگ جینے کی جوت جاگی۔ 

"مد مقابل ہرگز نہیں مسک علی۔ میرا تم سے کوئی مقابلہ نہیں۔"

بیخودی میں اترا ہوئے ہونے کے باوجود خود پر قابو رکھتے ہوئے  کامل شاہ نے سنبھل کر جواب دیا۔ 

 مسک علی ہل کر رہ گئی اسکا ضبط اور خود کیلئے اسکا پیار دیکھ کر۔

"مجھے تم سے کوئی مقابلہ نہیں کرنا۔ مجھے صرف اپنا دوست سمجھو۔ میں کبھی تم کو تکلیف دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا"

خود پر اسکا بھروسہ بڑھانے کیلئے وہ ایک سانس میں بولتا گیا۔ اور وہ یکلخت سنتی رہی۔

اسکو لگا ابکی بار وہ اسے اپنے جال میں پھنسانے میں کامیاب نہیں ہو پائے گی۔

"مجھ سے مقابلہ نہیں تو اور کیا چاہتے ہو تم ؟"

اپنا شک مٹانے کو اس نے نہایت چالاکی سے پوچھا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post