Hum Raaz By Liyana Writes Upcoming Novel
Hum Raaz By Liyana Writes Upcoming Novel
Kitab Nagri Special
Posted SooN Only On Kitab Nagri
"تم کسی بھی لڑکی کو میرے سامنے کھڑے کرکے اپنی بیوی اور میری
بہو بنادوگے"
وہ چیختی ہوئیں ام دونوں کی جانب
بڑھی تھیں جبکہ لیلک جو سامنے کھڑی تھی ایک دم اسکے پیچھے چھپی تھی اور اسکی پشت
سے لگ گئ تھی۔۔۔۔!!
"امی یہ سچ ہے اور میں آپ سے جھوٹ کیوں بولونگا۔۔۔کیا اتنی
بڑی بات جھوٹی ہو سکتی ہے۔۔۔کیا کبھی میں نے آپ سے جھوٹ بولا ہے ایون میں نے کبھی
آپ سے مزاق تک نہیں کیا ہے"
وہ جھنجلا کے بولا تھا کتنی دیر سے
وہ انہیں سمجھانے کی کوشش کررہا تھا لیکن وہ سمجھ ہی نہیں رہیں تھیں۔۔۔۔
"میرا اتنا سنجیدہ قابل بیٹا یہ قدم خود نہیں اٹھا سکتا ،
تم نے ہی اسے قابو کیا ہوگا" وہ اس لڑکی کا ہاتھ پکڑ کے اپنے سامنے کرتی ہوئیں
پھنکاری تھیں۔۔۔۔۔۔!!
"آ۔۔۔۔ار۔۔۔۔ز۔۔۔۔۔۔۔
وہ ابھی کچھ بول ہی رہی تھی جب اسے
اپنا گال سنسناتا ہوا محسوس ہوا تھا۔۔۔۔۔!! وہ گال پہ اپنا دایاں ہاتھ رکھ کے سرخ
نم آنکھوں سے بے یقینی سمیت اپنےسامنے کھڑی جہاندیدہ عورت کو دیکھ رہی تھی۔۔!جہنوں
نے بے دردی سے اسے تھپڑ کا نشانہ بنایا تھا اسے لگا تھا وہ چند منٹ اور کھڑی رہی
تو حواس کھودے گی۔۔جس باپ نے اسے ہمیشہ پھولوں سے بھی زیادہ نزاکت سے سنبھال کے
رکھا تھا اپنی اس قدر ناقدری پہ وہ آنکھیں بند کرکے شدت سے رو دی تھہ۔۔