Tere Ishq Ne Sanwara Mujhe (Youtube Special) Novel By Aliya Hussain Episode 1
Tere Ishq Ne Sanwara Mujhe (Youtube Special) Novel By Aliya Hussain Episode 1
وہ چلتی ہوئیں ایک کمرے میں داخل ہوئی جہاں بہت ساری لڑکیاں
قید اپنی قسمت کو رو رہی تھی وہ سیدھا ان
کے سامنے رکھی چیئر پے بیٹھ گئیں اور ان سب لڑکیوں کا معائنہ کرنے لگی ساری لڑکیاں
تعداد میں کل پندرہ تھی ۔
" ہنہ مال تو اچھا ہے : نائلہ بیگم نے پان کھاتے ہوئے کہا ۔ان
کی بات سن کے سب لڑکیوں کے چہروں پے تاریک سایہ لہرایا ۔
" رحیمہ تم ان سب کو اچھے سے سمجھا اور سکھا دینا ایک ہفتے کے
اندر دوسرے ہفتے یہ مجھے کوٹھے پے نظر آئیں : انہوں نے اپنے پاس کھڑی ایک وفادار
لڑکی سے کہا ۔
" جی بیگم صاحبہ آپ فکر ہی نہ کریں : رحیمہ نے مؤدب ہوکے جواب
دیا
.
اس کی بات سن کے انہوں نے فقط سر ہلایا .اور اٹھ کے کمرے سے
باہر چلی گئی ۔
وہ اب راہداری میں چاروں طرف نظر رکھتی چل رہی تھیں ان کے
پاؤں میں بندھے گھنگھروں کا شور پوری حویلی میں گونج رہا تھا یہ ایک بہت ہی بڑی
حویلی تھی جو نائلہ بیگم کی اپنی تھی یہ حویلی شہر سے دور قدرے سنسان جگہ پے تھی
وہ جہاں سے گذر رہی تھیں ان کو دیکھ لڑکیاں ان کے آگے سر جھکا کے آگے بڑھ جاتی ان
کی نظریں چاروں طرف گھوم رہی تھی ۔کہیں کچھ لڑکیا رقص کر رہی تھی تو کہیں کچھ
لڑکیاں نئی آنے والی لڑکیوں کو رقص سکھا رہی تھی اور کہیں کچھ لڑکیوں کو کچھ آدمی
گھسیٹ کے اندر کمروں میں لیکے جا رہے تھے قید کرنے کے لئے ۔
نائلہ بیگم ایک جگہ آکے رک گئی وہ بہت ہی بڑا میدان تھا
لڑکیاں رقص سیکھ رہی تھی اور کچھ گھور گھور کے انہیں دیکھ رہی تھی وہیں ایک لڑکی
رقص کی جگہ مسلسل رو رہی تھی باقی لڑکیا زبردستی اس سے رقص کروا رہی تھی اور وہ
روتے ہوئے نفی میں سر ہلا رہی تھی ۔
" شور کس بات کا ہے : اسے دیکھ کے نائلہ بیگم نے سخت آواز میں
کہا ۔
" وہ بیگم صاحبہ یہ رقص نہیں سیکھ رہی بھاگنے کی کوشش بھی کر
چکی ہے : وہاں کھڑی ایک لڑکی (جس کا نام عارفہ تھا جو یہاں کافی پرانی رہ چکی تھی
اسے نائلہ بیگم نے نئی آنے والی لڑکیوں کو رقص سکھانے کے لئے رکھا تھا )بولی ۔
" اسے جاکے قاسم کے حوالے کرو ہوش ٹھکانے لگا دیگا اس کے : وہ
سرد آواز میں بولیں کہ وہ لڑکی بھی کانپ گئی اور اس کے رونے میں مزید تیزی آگئی
عارفہ نے ان کی بات پے سر ہلایا ۔