Bus Thori Si Mohabbat Novel By Tisha Gohar Episode 12

Bus Thori Si Mohabbat Novel By Tisha Gohar Episode 12

Bus Thori Si Mohabbat Novel By Tisha Gohar Episode 12

Novel Name : Bus Thori Si Mohabbat
Writer Name : Tisha Gohar
Category : Kitab Nagri Special

خیالات کی رو بھٹکتے ہوئے کہاں سے کہاں جا نکلی تھی اور پھر ہیمان سے جُڑی ساری باتیں اسے ایک ایک کر کے یاد آنے لگیں۔ پتا نہیں وہ کب سے سب کچھ جانتا تھا لیکن کبھی بھی اسے اس بات کا احساس نہیں ہونے دیا تھا۔ اس نے تکیے پہ سر رکھے بے اختیار نگاہیں گھما کر ڈریسنگ ٹیبل کی جانب کی تھیں۔ رات کا یہی پہر تھا اور عین وہی جگہ تھی۔ اس کی نظروں کے سامنے دو ہیولے بنے اور پھر آہستہ سے وہ دو جیتے جاگتے وجود میں تبدیل ہو گئے۔

کبھی اک خواب سا دیکھا تھا میں نے

کہ  تم  میرے  ہو  اور  میرے  لیے  ہو!

ایک سرگوشی سی اس کے کان کے قریب ہوئی تھی۔ اس کے ہاتھوں کے لمس میں کسی کی دھڑکن گونجنے لگی تھی۔ دو جیتے جاگتے وجود ایک دوسرے کے انتہائی قریب کھڑے تھے۔ مقابل کھڑے وجود میں سے ایک کی نگاہیں جھکی ہوئی تھیں اور چہرے پر انجانے سے خوف کا سایہ لہرا رہا تھا۔ دوسرا وجود اس جھکی نظروں والے چہرے کو بہت غور سے اپنی نگاہوں میں جذب کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

"میں تم سے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔۔" ایک اور سرگوشی نے اس کے وجود کا احاطہ کر لیا تھا۔ اس کے دل کی دھڑکن خود بخود تیز ہو گئی تھی۔

"میں جانتا ہوں کہ۔۔۔۔۔۔۔تم مجھے۔۔۔۔۔۔۔پسند نہیں کرتی۔۔۔۔۔۔۔۔اور ہماری شادی۔۔۔۔۔۔۔۔۔تم اسے شادی نہیں سمجھتی لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تم مجھے ایک موقع دو۔ میں تمھیں بہت خوش رکھوں گا۔ آئی پرامس!"

پانی کا ایک قطرہ اس کی آنکھ سے پھسلا اور تکیے میں جذب ہو گیا۔ ایک وجود خاموشی سے دوسرے وجود کو دیکھ رہا تھا۔ نجانے وہ اس کے جواب کا انتظار کر رہا تھا یا پھر شاید اپنے الفاظ جمع کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

"بولو! کیا تم۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے۔۔۔۔۔قبو۔۔۔۔۔"

اور وہ ادھورا سوال، ادھورا ہی رہ گیا تھا۔ اس کے بعد ہیمان نے کبھی اس سے اس بارے میں بات نہیں کی تھی بلکہ اس کا رویہ بھی عام دنوں کی طرح نارمل ہو گیا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

وہ الفاظ صرف الفاظ نہیں تھے اور وہ سوال صرف سوال نہیں تھا۔ وہ اس کے دل کی تحریر تھی جو اس روز اس کے لبوں تک آئی تھی۔ بچپن سے لے کر اب تک، ہیمان کو وہ جتنا جان پائی تھی، اس کے مطابق وہ کسی پر اتنی آسانی سے نہیں کھلتا تھا۔ اگر وہ س پر کھلا تھا تو وہ اس کے دل کی بات سمجھی کیوں نہیں؟ کیوں اسے نظرانداز کرنے لگی تھی؟

اس نے دل کے بھینچ جانے پر کروٹ لے لی۔ وہ ہیولے اور وہ منظر، سب غائب ہو گیا تھا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Bus Thori Si Mohabbat Novel By Tisha Gohar Episode 12 is available here to online reading.

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇































































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇




ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ


1 Comments

  1. Kin alfaz main tareef karu sachi lafz nai zaberdast super amazing pleas next episode jaldi please please please please please please please please please please please please please

    ReplyDelete
Previous Post Next Post