Raah E Yaar Jab Mile Novel by Iram Raheel Episode 12
Raah E Yaar Jab Mile Novel by Iram Raheel Episode 12
"اسیرہ کو تیار کرو....
کچھ دیر میں اس کا نکاح ہے...." ناجیہ پھپھو کو ان کی بات سن کر حیرت کا
جھٹکا لگا تھا۔
"کیا... کس کے
ساتھ...." انھوں نے دیکھا بھائی بلکل سنجیدہ تھے۔کچھ سمجھ نہ آیا تو بے ساختہ
سوال کیا۔
"پتہ چل جائے گا.... تم جا
کر تیاری کرو...."حامد بخت نے سنجیدگی سے کہا تو ناجیہ پھپھو مزید کچھ نہ
پوچھ سکیں۔اور کمرے میں آ گئیں۔
"کیا ہوا..." بڑی
اماں نے انھیں حیران پریشان آتے دیکھ کر پوچھا۔
"بھائی کہہ رہے اسیرہ کا
نکاح ہے.... کچھ دیر میں.... تیاری کرو.... " ناجیہ پھپھو کو تو تیاری والی
بات سمجھ نہیں آئی تھی۔بھلا انھیں کیا تیاری کرنی تھی۔
"کیا... "بڑی اماں کی
حالت بھی ناجیہ پھپھو جیسی ہوئی تھی۔ان کی بات پر بے ساختہ کہا جیسے انھیں سننے
میں غلطی ہوئی ہو۔اسیرہ نے بھی ناجیہ پھپھو کی بات سنی تھی۔خاموش چہرے کے ساتھ وہ
انھیں دیکھ رہی تھی۔جانے اب قسمت اپنا کیا رنگ دکھانے والی تھی۔
"جی بھائی نے یہی کہا
ہے...." ناجیہ پھپھو نے انھیں دوبارہ بتایا۔
"کس کے ساتھ ہے
نکاح..." بڑی اماں نے پوچھا۔
"یہ نہیں بتایا..."
ناجیہ پھپھو بیڈ پر بیٹھتے ہوئے بولیں۔
"ارے پوچھنا تھا نہ...
" بڑی اماں کو بے چینی ہونے لگی۔
"آپ کو کیا لگتا ہے....
نہیں پوچھا ہو گا.... "بڑی اماں نے کہا تو ناجیہ پھپھو چڑ گئیں۔
"میں خود جاتی
ہوں...." بڑی اماں نے اٹھتے ہوئے کہا۔اور آہستہ سے چلتیں باہر نکل گئیں۔ناجیہ
پھپھو اسیرہ کو دیکھ کر گہری سانس بھر کر رہ گئیں۔کیا ہو رہا تھا اور کیا ہونے
والا تھا سب کچھ سمجھ سے باہر تھا۔
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Waho super zaberdast amazing intersting novel sepcheeless sachi jitni b tareef ho thori hai pleas pleas pleas next episode jaldi please
ReplyDeleteOutstanding novel by amazing writer can't wait for next epi super duper novel ja rha hai ab Maza ayega Salima begum ko hahaha😋
ReplyDeleteHmesha ki tarah bahtreen likha.... Parh kar Dil kar raha tha k episode chalti jay 😃😃
ReplyDeleteYou are a super duper bahtreen aaaalaaaaaaa outstanding writer and episode hamesha ki trhan laajwab
ReplyDeletezabrdast bht ala...next episode ka intizar rhy ga...plz plz plz plz plz plz plz plz plz plz plz plz plz plz plz plz next epi jldi upload krye ga
ReplyDeleteRameen ko saxa milne chahiye aur babar ko rameen se mohabbat karne par pachtana chahiye
ReplyDelete