Dua E Hirz Jaan By Uzma Mujahid Episode 4
Dua E Hirz Jaan By Uzma Mujahid Episode 4
"کیا میں جاؤں سر؟"
اس کا دل اس خاموشی سے گھبرا اٹھا
تھا یا ان نگاہوں کی تپش سے جسطرح سے وہ اسے دیکھ رہا تھا۔
"میری بات ابھی شروع ہی نہیں ہوئی مس زمل شاہ۔۔۔۔"زمل
کو لگا تھا جیسے اس نے اسکے نام پہ تلخی اختیار کی تھی۔
وہ اسے سوالیہ نگاہوں سے دیکھنے لگی۔
"میں آپکو کیسا لگتا ہوں زمل؟"
اب کہ 'مس 'کا سابقہ لگائے بغیر اس
نے بنا لگی لپٹی رکھے زمل سے پوچھا تو اس سوال پہ وہ گڑبڑائی تھی۔
"جج۔۔۔جی سر کک۔۔۔کیا مطلب؟"
اسکے دل نے پہلے ہارٹ اٹیک کی پیشن
گوئی تھی۔
"اتنا مشکل سوال تو نہیں پوچھا مس زمل کہ میں آپکو کیسا
لگتا ہوں؟"
اسکی آواز سرگوشی میں ڈھلی تھی زمل
بامشکل اپنے حواس بحال رکھے ہوئی تھی۔
"آ۔۔آپ سس سر ۔۔اچھے ہیں آپ ۔۔۔مم میں جاؤں سر؟"زمل
کو لگا تھا اگر اب وہ نہ اٹھی تو وہ کبھی نہیں اٹھ سکے گی۔
"میری بات مکمل نہیں ہوئی زمل آپ نے بتایا نہیں کہ میں
آپکو کتنا اچھا لگتا ہوں؟"
اسکی بات بدل گئی تھی زمل کی جان
ہوا ہونے لگی تھی جب وہ اسکے سامنے سے اٹھتے اسکے قدموں میں آبیٹھا تھا۔
"زمل۔۔۔"
"سس۔۔۔سر آپ یہ کک۔۔کیا کررہے ہیں ۔"
وہ فورا کھڑی ہوئی تھی جبکہ وہ ہنوذ
اسکے قدموں میں بیٹھا تھا۔
"بیٹھ جائیں زمل ابھی میری بات مکمل نہیں ہوئی
ہے۔"اسکی سرد آواز زمل کے پورے وجود میں سنسنی سی دوڑا گئی تھی جبکہ آنکھوں میں
بھربھرکے آنسو آئے تھے۔
"سر پلیز ۔۔۔آپ۔۔"
وہ نڈھال سی اپنی جگہ بیٹھی تھی آگے
راستہ جو بند کرکے بیٹھا تھا وہ جب ڈاکٹر میر نے دوزانو جھکتے سنگل صوفے کی نشست
کے دائیں بائیں ہاتھ رکھے تھے۔
"کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی زمل؟"
ڈاکٹر میر کی بات پہ اسکی سماعتوں میں
سیٹی کی آواز گونجی تھی جانے وہ اور کیا کہہ رہا تھا لیکن زمل تو پہلے جملے پہ ہی
سن ہوگئی تھی۔
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
Superb episode
ReplyDeleteWonderful episode
ReplyDeleteWonder full
ReplyDelete