Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 2

Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 2

Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 2

Novel : Dua Sa Lage Tu
Writer Name : Aliya Hussain
Category :Kitab Nagri Special

" کہاں ؟ ۔۔ میرا رشتہ ۔ " اس نے چور نگاہوں سے نیناں کو دیکھ کر پوچھا ۔

" میرے جاننے والے ہیں ہاں ہو چکی ہے انہیں کوئی اعتراض نہیں ۔ " انہیں کسی کی کال آرہی تھی موبائل پر اس لئے یوسف سے کہہ کر موبائل کان سے لگایا ۔

" ہاں بس ہم آرہے ہیں ۔ " انہوں نے فون پر کہا ۔

" مجھے وہاں ۔۔ نہیں جہاں آپ لوگ اس ۔۔ دن گئے تھے ۔۔ مجھے وہاں ۔۔ وہاں شادی کرنی ہے ۔ " اتنا کہہ کر ہی اس کا سانس پھول گیا تھا جیسے لمبا سفر طے کر آیا ہو ۔

اس کو عادت جو نہیں تھی کبھی " ہاں ہنہ " سے آگے بولنے کی ۔

فون پر کچھ اور بھی کہتے ولی نے حیرت سے اسے دیکھا ۔

نیناں بھی اس کی بات پر رخ موڑ کر اس کو دیکھنے پر مجبور ہوگئی ۔

وہ اندر سے کافی ڈرا ہوا تھا کہ اب وہ دونوں پھر سے اس کو دھتکار نہ سنا دیں ۔

" تم کیسے جانتے ہو ۔ " انہوں نے حیرت سے نکل کر پوچھا ۔ وہ جانتے تھے ان کا بیٹا احساس کمتری میں مبتلا ہے یہ بات سن کر اور ہوجائے گا ۔

" نیناں مما ۔۔ کہہ رہی ۔۔ تھیں ارسا سے ۔ " اس نے صاف گوئی سے کہا ۔

ولی نے ایک نظر نیناں کو دیکھا جس میں غصہ تھا ۔

" یوسف ان لوگوں نے منع کر دیا تھا کیونکہ ان کی بیٹی کا رشتہ پہلے ہی طے تھا اور کچھ دن بعد تو ویسے ہی اس لڑکی کی شادی ہے اور کوئی بھی ان کے منع کرنے کا جواز نہیں تھا ۔" انہوں طریقے سے بات کی کہ کہیں وہ یہ نہ سمجھ لے کہ اس کی وجہ سے ان لوگوں نے انکار کیا تھا ۔

" ہاں انہوں نے تو اپنے بیٹے کا رشتہ لائیں ہیں سن کر ہی منع کر دیا تھا ۔ " انہوں نے بظاہر ولی کی بات میں ساتھ دیا لیکن ان کا انداز طنز بھرا تھا ۔

" مجھے وہی کرنی ہے شادی ۔۔ ورنہ نہیں کروں گا میں کبھی شادی ۔ " ضد میں آتا تھا تو بنا رکے بات کر لیتا تھا جیسے اس وقت

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 2 is available here to online reading.
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇





























پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

Previous Post Next Post