Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 8

Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 8

Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 8

Novel : Paiman E Wafa 
Writer Name : Aan Fatima
Category : Kitab Nagri Special

"تھینکیو شہریار فار یور کنسرن۔"

اس کی مسکراتی آواز پہ جہاں شہریار نے بےیقینی سے اس کی جانب دیکھا جو مدھم سا مسکراتے اس کا شکریہ ادا کررہی تھی وہی زین نے خونخوار تیوروں سمیت اس کا چہرہ دیکھا۔صبا بخوبی واقف تھی کہ وہ فلحال اس کی سلگتی نگاہوں کے حصار میں ہے مگر اب اسے ڈرنا نہیں تھا۔اس کی زندگی تھی یہ اسے جینی تھی۔وہ اپنی تمام تر ہمت متجمع کرتے اندر کی جانب بڑھ گئی۔اس کے جاتے ہی شہریار نے زین سے مصاحفہ کیا اور وہاں سے نکلتا چلا گیا۔اس کے جاتے ہی زین نے سختی سے جبڑے بھینچے اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا اندر کمرے کی جانب چل دیا تاکہ اس عورت سے جواب دہی کرسکے۔

اس نے کمرے کا دروازہ ایک جھٹکے سے کھولا تو ایک لمحے کیلیے صبا کا دل کانپا تھا مگر پھر وہ بےنیازی سے اپنے روشانے کو فیڈر پلانے میں مصروف ہوگئی جس کی بھوک اب شدت اختیار کرگئی تھی۔

"کہاں گئی تھی تم۔"

وہ اس کے سر پہ پہنچتے دھیمے لہجے میں غرایا۔صبا نے ذرا سی نگاہیں اٹھاتے اس کی جانب دیکھا شرربار نگاہوں سے اسے گھور رہا تھا۔وہ خاموشی سے نگاہوں کا زاویہ بدلتے دوبارہ شانزے کی جانب متوجہ ہوگئی۔زین کے تو تن بدن میں آگ ہی لگ گئی اس کے یوں نظرانداز کرنے پہ۔اس نے غصے سے اس کے ہاتھ سے فیڈر کھینچ کر دور پھینکا تو اس میں سے دودھ نکلتے اس کی چھینٹیں دیوار پہ نشان چھوڑ گئی۔صبا کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ سی دوڑ گئی۔

"میں جہاں بھی جاؤں آپ کو اس سے کوئی مطلب نہیں ہونا چاہیے کیونکہ نا تو کل آپ کو میری داستاں سننے میں کوئی دلچسپی تھی اور ہی آج ہونی چاہیے مسٹر زین۔میں اپنا اچھا برا جانتی ہوں۔میرے معاملات میں دخل اندازی مت کیجیے آپ۔"

وہ تمام لحاظ بالائے طاق رکھتی انگلی اٹھا کر تنبیہہ کرتے پھاڑ کھانے والے انداز میں بولی۔اس نے یہ سب بولتے زین کو غصے کو مزید ہوا دی تھی مگر وہ بھی اپنے موقف پہ ڈٹی ہوئی تھی کہ آج بلکل نہیں گھبرائے گی۔اس کے بھائی نے ہمیشہ اسے حق کیلیے لڑنا سکھایا تھا اور وہ اپنے معاملے میں ان تعلیمات کو ہی نظرانداز کربیٹھی تھی مگر کب تک۔ضبط ٹوٹتا ہے اور اس کی بھی صبر کی حد یہی تک تھی تبھی اس کے سامنے پھٹ پڑی تھی۔

"یہ تم کس لہجے میں مخاطب ہو مجھ سے۔"

اسے اس کا بولنا ناگوار گزرا تبھی تیکھے چتونوں سے اسے گھورتے اس کے سر کے بالوں کو مٹھی میں جکڑگیا۔صبا کے لبوں سے ایک سسکی برآمد ہوئی مگر وہ پھر بھی ہٹ دھرمی سے اس کی بھوری سرخ ہوتی آنکھوں میں اپنی سرد آنکھیں گاڑھے کھڑی تھی۔زین تذبذب کا شکار ہوا آخر وہ اس قدر ہمت کس کے دم پر کررہی ہے۔ذہن میں ان گنت سوال گردش کررہے تھے۔

"جس کے آپ حقدار ہیں۔اتنے سال جو آپ کی خدمت اور عزت پہ لگائے مجھے اب سمجھ میں آیا کہ آپ اس لائق ہی نہیں تھے۔آپ جیسے مرد جو عورتوں کو جوتی کی نوک پہ رکھتے ہیں وہ اصل میں مرد کہلانے کے لائق ہی نہیں ہوتے مگر ناجانے کیوں وہ مرد ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔"

وہ کاٹ دار لہجے میں بولتے زین کے وجود میں انگارے بھرگئی۔اس کا ہاتھ بےاختیار اٹھا اور صبا کے گال پہ نشان چھوڑگیا۔تھپڑ کی شدت اس قدر تھی کہ اس کا گال سنسنا اٹھا

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 8 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇










































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

Previous Post Next Post