Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 3

Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 3

Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 3

Novel : Dua Sa Lage Tu
Writer Name : Aliya Hussain
Category :Kitab Nagri Special

اگر وہ فرحان سے شادی کرنا چاہتی ہے تو اسے اپنی نوکری سے ملی تنخواہ ہر ماہ میرے ہاتھ پر رکھنی ہوگی ۔ " انہوں نے قطعیت سے کہہ کر مرحا کو دیکھا ۔ جو اب افسوس سے انہیں ہی دیکھ رہی تھی ۔

" مجھے آپ کی یہ شرط منظور نہیں ۔ " وہ صوفے سے اٹھ کھڑی ہوئی اور ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولی ۔

" ٹھیک ہے تو دو دن بعد جو بارات آنی تھی یہاں اب وہ نہیں آئے گی ۔ " ایک پل کے لئے مرحا کے مضبوط لہجے پر وہ ہچکچائی تھیں لیکن اب تو انا آڑے آگئی تھی ان کے ۔

" بہن ایسا کیسے ہو سکتا ہے میں مرحا کو سمجھاؤں گی ہمیں ضرورت نہیں اس کی تنخواہ کی ابھی رسم ادا کر لیتے ہیں بعد میں بیٹھ کر بات کرتے ہیں ۔ " آسیہ نے بات بگڑی دیکھ کر مصلحت سے کہا ۔

لڑکی کی ماں جو تھی اور لڑکی کے گھر والوں کو تو عاجزی سے پیش آنا پڑتا تھا اپنی بیٹی کے سسرال والوں سے ۔

" آسیہ تمہارے بچے ہی نہیں چاہ رہے ایسا تو رسم اب تب ہوگی جب میری شرط پوری کرے گی مرحا ورنہ نہ ہی سمجھیں آپ لوگ ہماری طرف سے ۔ " ان کے لہجے میں کسی بھی قسم کی رعایت کی گنجائش نہیں تھی ۔

حمنا نے فون کر کے فرحان کو آنے کا کہا ۔ اتنی جلدی میں بلانے پر اور فون سے اپنی ماں کی آواز سن کر وہ فوراً آگیا ۔

" امی آپ ۔ " اس نے حیرت سے سب کو دیکھا اور رضیہ کے پاس آیا ۔

" تم آگئے اچھا ہوا یہ انگوٹھی اتارو جلدی ۔ " اسے آتا دیکھ کر رضیہ نے کہا ۔

" امی آپ یہ کیا کہہ رہی ہیں ۔ " انہیں کندھوں سے تھامتا وہ سمجھانے لگا ۔

" جو کہا ہے وہ کرو جلدی دو یہ انگوٹھی ۔ " انہوں نے بھڑک کر کہا ۔

اس نے بے بسی سے اپنی ماں کو دیکھا پھر سامنے کھڑی مرحا کو جو انہیں ہی دیکھ رہی تھی ۔

 

فرحان کے چہرے پر رقم بے بسی دیکھ کر مرحا ساکت رہ گئی پھر سمجھ گئی ۔ سکتے سے نکل کر طنزیہ ہنسی اس کے سامنے ہنسی ۔

" لاؤ دو انگوٹھی تم کیا توڑوگے میں خود ہی یہ رشتہ توڑتی ہوں ۔ " اس نے فرحان کے سامنے اپنی ہتھیلی پھیلائی ۔ " ویسے بھی جو بزدل انسان اپنے لئے اسٹینڈ نہ لے سکے وہ میرے لئے کیا کچھ کرے گا ۔ "

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 3 is available here to online reading.
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇







































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

  1. Achi epi thi finally itne time bd kuch alag prhne ko mila yousaf jaise log hote hain jinhe hmari society accept nhi krti muje bohat acha lga ap ne is topic p novel likha

    ReplyDelete
Previous Post Next Post