Mera Ishq Romantic Novel By Farwa Yousaf Last Episode

Mera Ishq Romantic Novel By Farwa Yousaf Last Episode

Mera Ishq Romantic Novel By Farwa Yousaf Last Episode

Novel : Mera Ishq
Writer Name : Farwa Yousaf
Category :Kitab Nagri Special

۔”تم کیا کر نے لگی ہو؟“ اسے خود سے جدا کرتے سعدی نے دریافت کیا۔

نماز پڑھنے لگی تھی۔“ وہ لحاف باندھے اپنے سامان میں جائے نماز تلاشنے لگی جسے وہ ساتھ لائی تھی۔

میرا انتظار کرو۔“وہ آج رب کے حضور ایک درخواست کرنے والا تھا۔ اس امید سے کہ وہ اسے خالی ہاتھ واپس نہیں لوٹائے گا۔ ایسی صبح‘ جب وہ نیند سے جاگتا اور زینب اسکے پہلو میں نہ ہوتی‘ اسے ایسے طلوعِ آفتاب کی تمنا نہیں تھی۔ جائے نماز پر برابر کھڑے دونوں نے فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد ہاتھ دعا کیلئے اٹھائے۔

آنکھیں موندے آنسو ضبط کرتی زینب کی سماعتوں سے سسکیاں ٹکرائی تو اسکے ضبط کا دامن ٹوٹ گیا۔ وہ رو رہا تھا۔ اسکے پہلو میں بیٹھا۔ رب کے حضور ہاتھ اٹھائے اسکی زندگی کیلئے دعاگو تھا۔ اسکا دل کٹ کر رہ گیا۔ موت راز کیوں ہے، یہ آج اسنے جان لیا تھا۔موت کا راز ہونا بھی نعمت تھا جس سے وہ محروم تھی۔

دعا مانگتے اسنے آنسو پونچھتے سعدی کے کندھے سے سر ٹکایا جو ہنوز سسک رہا تھا۔ اسکے ہاتھ اللہ کے حضور اٹھے تھے۔ زینب کے اشک اسکے کندھے پر جذب ہو رہے تھے جبکہ سعدی کی ہتھیلی نے اسکے اشکوں کو چنا تھا جو محبت کی صحت یابی کی درخواست لئے بہے تھے۔”یہ وقت گزر جائے گا۔“ زینب کے لب ہلے۔ وقت گزر جائے پر اپنے ساتھ اسکی جینے کی وجہ کو نہ لے جائے۔

اسے خوف کھائے جا رہا تھا۔ وہ اسے کھو دے گا۔ وہ آخر میں ہار جائے گا۔ وہ مر جائے گی اور اسے جینا پڑے گا۔

سعدی کی دعا مکمل ہوئی تو زینب نے اسکی پیشانی پر اپنے لبوں کو لمس چھوڑا۔ اسکے اشکوں کو صاف کرتے خود آنسو بہائے۔ زینب کا ہاتھ لبوں سے لگائے سعدی نے شدتِ محبت سے چوما تھا۔

میں چھوڑ دونگا۔ اپنے خوابوں کا تعاقب۔ وہ راہ جو مجھے گمراہی کی طرف لے گئی۔ وہ راہ جو مجھے زینب سے دور لے گئی۔ چھوڑ دونگا سب۔ کوئی اور کام کر لوں گا۔ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر دور، بہت دور چلا جاؤں گا۔ بس اسے۔۔ اسے مجھ سے دور مت جانے دیں۔۔۔ یاں۔۔۔ میری ان سانسوں کی ڈور کو اسکی چلتی ہوئی نبض سے جوڑ دیں۔ جو اسکی نبض رکی تو میری یہ سانسیں بھی مجھے الوداع کہہ دیں

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Mera Ishq Romantic Novel By Farwa Yousaf Last Episode is available here to online reading.
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇




















































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post