Prince Charming Romantic Novel By Hina Asad Episode 4
Prince Charming Romantic Novel By Hina Asad Episode 4
امن اور دیا جو باہر شور کی آواز سن کر ابھی اٹھے تھے ۔۔۔
امن اپنی نیند کے بوجھ سے چور سرخی مائل آنکھوں سے اپنے
بستر پہ ایک لڑکی کو دیکھ رہا تھا ۔۔۔
کچھ نیند کی دوائی کا اثر تھا کہ اس کے حواس ابھی ٹھیک سے
بحال نہیں ہوئے تھے ۔وہ اپنی پیشانی کو مسلتے ہوئے یہی سوچ رہا تھا کہ یہ لڑکی کون
ہے۔؟اور اس وقت اسکے بستر پہ کر کیا رہی ہے ؟
جبکہ دیا تو اپنے سامنے اسی انسان کو دیکھ کر دنگ رہ گئی
۔۔۔جس کے ساتھ ابھی صبح ہی تو مڈبھیڑ ہوئی تھی۔۔۔
اس سے پہلے کہ وہ دونوں بستر سے اترتے دروازہ کھول کر سب نے
اس کمرے میں ایک ساتھ دھاوا بول دیا ۔۔۔
دیا تو یوں برق رفتاری سے بستر سے باہر نکلی جیسے کسی بچھو
نے کاٹ لیا ۔۔۔
"توبہ توبہ!!!
"کیسا زمانہ آگیا ہے "امن کی بڑی پھپھو اپنے کانوں کو
ہاتھ لگاتے ہوئے طنزیہ انداز میں بولیں ۔۔۔
" لڑکیوں کو زرا بھی اپنی عزت کی پرواہ نہیں ۔۔۔ہماری نظروں میں
دھول جھونک کر کیسے ایک نا محرم مرد کے ساتھ اسکے بستر پہ ساری رات ؟؟؟؟
اللّٰہ معاف کرے بھئی "وہ دونوں کانوں کو ہاتھ لگا کر
بولیں۔
انکی بات سن کر دیا کا دل کیا کہ زمین پھٹے اور وہ اس میں
سما جائے ۔۔۔
اس کی ہمیشہ فراٹے بھرتی ہوئی زبان کو قفل لگ چکے تھے اس
سچوئیشن میں ۔۔۔
آج وہ غلطی پہ تھی ۔۔۔کیسے وہ اتنا لاپرواہی کا مظاہرہ کر
سکتی تھی ایک لڑکی ہوکر "؟
اس کے دل نے خودی اس میں عدالت لگائی ۔۔۔
مگر کوئی جواب نا پا کر وہ بھیگی آنکھوں سے اس لڑکے کی طرف
مدد طلب نگاہوں سے دیکھنے لگی ۔۔۔
مگر مقابل تو اپنی سرخ ڈوروں والی خونخوار نظروں سے یوں
گھور رہا تھا جیسے ابھی اس زندہ سلامت نگل جائے گا ۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Bahtreen episode bohat a cha na raja novel .Sanaya ka character bohat a cha by
ReplyDeleteFantastic novel
ReplyDeleteZbrdast epi
ReplyDelete