Kuch Rang Mohabbat Ke Romantic Novel By Saheba Firdous Episode 4

Kuch Rang Mohabbat Ke Romantic Novel By Saheba Firdous Episode 4

Kuch Rang Mohabbat Ke Romantic Novel By Saheba Firdous Episode 4

Novel Name : Kuch Rang Mohabbat Ke
Writer Name: Saheba Firdous
Category : Kitab Nagri Special

یہ ۔۔۔یہ کیا کررہے ہو تم ؟یہ دروازہ کیوں بند کیا ؟ کھولو اسے۔”منیر جو اُسے بی جان کی ریپورٹس دکھانا چاہتا تھا اُسے شور مچاتے دیکھ کر  اُسے لطف آنے لگا تھاتبھی وہ اپنے دونوں بازو سینے پر لپٹ کر پر سکون لہجے میں گویا ہوا۔

آج سے آپ یہیں رہیں گی یہ سمجھیں کہ آپ کی رُخصتی ہو چکی ہے۔”اتنا کہہ کر وہ دروازے سے ہٹ گیا مگر اُس کی بات سُن کر ماہ آب کے اندر  آگ کے شرارے دوڑ گئے اُسے ایسا لگا جیسے منیر سیال نے کوئی بات نہیں کی بلکہ اُسے موت کا فرمان سنا دیا۔

یہ کیا بکواس ہے منیر؟”اُس کے چہرے کی رنگت زرد دیکھ کر منیر کو مزید مزہ آنے لگا تبھی وہ اُس تک چل کر آیا اور ویسے ہی ٹھنڈے لہجے میں بولا۔

بکواس نہیں حقیقت ہے آپ کی زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ۔آپ کو تو خوش ہونا چاہئے کہ میں نے آپ کو آباد کر دیا ۔”دل جلانے والے انداز میں کہتا ہوا وہ  ڈریسنگ روم کی طرف بڑھنے لگا تھا تبھی وہ  اُس کی طرف لپکی اور  اُس کا راستہ روکے بولی۔

تم کون ہوتے ہو مجھے آباد وبرباد کرنے والے؟کیا تم  نے نعوذ باللہ خودکو خدا سمجھ لیا ہے ؟”وہ جو منیر کے سامنے دیوار کی  طرح حائل ہو چکی تھی  اُسے اس بات کی بھی پرواہ نہیں رہی تھی کہ وہ منیر سے کس قدر قریب ہے۔ اُس کے قریب کھڑا منیر اُس کی دل کی دھڑکنوں کی ایک ایک تال بخوبی سُن سکتاہے  محسوس کر سکتا۔منیر نے  شہد رنگ آنکھوں والی ماہ آب کو غور سے دیکھا اُس کی شہد رنگ آنکھوں میں نفرت اور غصہ بھرا ہوا تھا۔ نجانے اس ایک پل میں اُسے کیا ہوا تھا وہ بالکل ہی مبہوت ہو گیا اس سے پہلے کہ وہ دونوں کے درمیان کا فرق بھولنے لگتا اُس نے برقت خود کوسنبھالا اور  پیچھے ہٹ گیا اور وارڈروب کا پٹ کھولتے ہوئے مصروف سے انداز میں بولا۔

میں نے یہ تو نہیں کہا ہے مگر بی جان چاہتی ہیں کہ  میں آپ کو قبول کرلوں۔وہ چاہتی ہیں کہ اُس  گھر کے آنگن میں بچوں کی کلکاریاں گونجے  سومیں مان گیا۔”ماہ آب کو منیر سیال کا دماغی توازن بگڑا ہوا لگ رہا تھا تبھی تو ایسی بہکی ہوئی باتیں کر کےوہ  اُسے  بھی پاگل کر رہا تھا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Kuch Rang Mohabbat Ke Romantic Novel By Saheba Firdous Episode 4 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇



























































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post