Kahi An Kahi Chahatein Romantic Novel By Alisha Naz
Kahi An Kahi Chahatein Romantic Novel By Alisha Naz
”ہیلو کون؟“ وہ نام دیکھے بغیر ایک ہاتھ
سے اپنا بیگ سیٹ کرتی فون کان پر لگا چکی تھی۔
”آپکا شوہر“ اس کے بولتے ہی
اس نے حیرت سے موبائل کی سکرین پر نام دیکھا تھا۔
”ارسلان!“
”جی نام سیو نہیں ہے کیا؟“
”نہیں وہ دراصل۔۔۔۔۔۔“ وہ ابھی
بول ہی رہی تھی کہ ارسلان نے انتہائی حیرانگی سے بولا تھا۔
”نیہا آپ نے ابھی تک نمبر بھی
سیو نہیں کیا؟ آپ خوش تو ہیں نہ؟“
”ارے وہ غلطی سے دیکھا نہیں
تھا نام سیو تو کیا ہوا ہے“
”اچھا خیر۔۔۔۔ہم مل رہے ہیں
آج“
”کیا؟کیوں “ اُسکی آواز ذرا
تیز ہوئی تھی۔
”کیا مطلب کیوں؟ ایک بار ملنا
چاہ رہا تھا کیا ہم مل نہیں سکتے؟“
"نہیں میرا مطلب تھا کیسے سب
ڈانٹے گے۔“
”آیت کو لے کر آجائیں اکیلے
نہ آئیں بھلے بس چھوٹا سا کام ہے پلیز مجھے اچھا لگے گا میں چاہ رہا تھا تھوڑی بات
چیت ہوجائے نکاح ہوئے بھی مہینہ ہوگیا ہے“ وہ بہت پیار سے کہہ رہا تھا۔
”لیکن۔۔۔۔میں کہیں جارہی تھی
ابھی“
”میں آپکے گھر کے باہر کھڑا
ہوں۔۔۔۔جلدی آئیں“ اُسکا یہ بولنا تھا کہ وہ بھاگتی ہوئی کھڑکی کی طرف گئی تھی۔
”افف۔۔۔ارسلان کسی نے دیکھ
لیا تو آپ۔۔۔۔مروائیں گے۔ “
”زیادہ دیر نہیں لگے گی“
”نہیں مجھے عجیب لگ رہا ہے
پھر بھی میں ایک کام کرتی ہوں چاچی کو بتا کر چلتی ہُوں ایسے اچھا نہیں لگے گا“ وہ
کچھ سوچتے ہوئے سیدھا کال کاٹ چکی تھی۔
"افف یہ لڑکی۔۔۔۔ڈرپوک!“ وہ
باہر کھڑا مسکراتا ہوا گاڑی سے ٹیک لگا کر کھڑا تھا۔کچھ وقت میں ہی نیہا باہر آچکی
تھی۔
”آگئیں آپ چلیں “