Love Saga Of Vampire Romantic Novel By Sadia Shah
Love Saga Of Vampire Romantic Novel By Sadia Shah
Novel Name : Love Saga Of Vampire
Writer Name: Sadia Shah
Category : ROMANTIC NOVELS,
Pages : 107
رات
کا وقت تھا ایسے میں خوفناک جانوروں کی دل دہلا دینے والی آوازیں پورے جنگل میں
گونج رہی ہوتی ہے۔
"جلدی نکلوں ورنہ پکڑیں گئے تو سیدھا جیل
کی ہوا کھانی پڑیں گی۔"
چوروں
کا لیڈر اپنے دوسرے ساتھیوں کو جنگل میں بھاگتے ہوئے اونچی آواز میں بولتا ہے۔
وہ
سب نقدی سے بھرے تھیلے پکڑیں جنگل میں بھاگ رہے ہوتے ہے۔
اچانک
ان کو اپنے پیچھے کسی کی سرسراہٹ محسوس ہوتی ہے۔
"لگتا
ہے کوئ ہمارا پیھچا کر رہا ہے" ان میں ہی سے ایک آدمی اپنے دوسرے ساتھی سے
ڈرتے ہوئے کہتا ہے۔
"تم
لوگ روک کیوں گئے" ان کا لیڈر ان سب کو ایک جگہ پریشانی سے کھڑا دیکھ بولتا
ہے۔
"بوس
لگتا ہے کوئ ہمارا پیھچا کرتے ہوئے اس جنگل میں پہنچ چکا ہے۔"
"تو
ڈفر کی اولاد روک کر کیا اپنے پکڑیں جانے کا انتظار کر رہے ہو نکلوں" وہ
چیختے ہوئے بولتا ہے۔
وہ
جلدی سے سب ہاں میں سر ہلاتے نقدی کا تھیلا مضبوطی سے پکڑیں دوبارہ سے بھاگنے لگتے
ہیں ۔
آئو
ووووووووو! خوفناک جانور کی آواز پر ایک آدمی کہ چہرے پر خوف سے پیشنہ آنا شروع ہو
جاتا ہے۔
اچانک
اس کو اپنے پیچھے بہت قریب کسی کا وجود محسوس ہوتا جس سے اس شخص کا سانس اوپر کا
اور نیچے کا نیچے رہ جاتا ہے۔