Shiddat E Talab Romantic Novel By Suneha Rauf Episode 2
Shiddat E Talab Romantic Novel By Suneha Rauf Episode 2
"لڑکی"۔۔۔۔۔۔وہ چیخا
۔۔۔۔ وہ جو سامان نکال رہی تھی چونکی اور اس کی طرف گئی۔
"میرا کمرہ کس نے صاف کرنا
تھا۔۔۔۔۔۔؟" وہ غرایا۔
"وہ۔۔۔مجھے۔۔۔لگا۔۔۔آپ کو بُرا
لگے گا۔۔۔۔"
"کس چیز کا"۔۔۔۔اس نے
بیزاری سے اس کی شکل دیکھی۔۔۔۔جو دوپٹے میں لپٹی تھی۔
"آپ کی پرسنل چیزوں کو ہاتھ
لگانے سے۔۔۔۔اس لیے نہیں کیا۔۔۔"وہ اس کی آواز سے ہی ڈر گئی تھی لیکن ہمت کرتے
بولی۔
"گھر کی ملازماؤں کو اجازت
ہوتی ہے۔۔۔۔تو تم بھی کر سکتی ہو۔۔۔۔
کل مجھے یہ صاف ملے۔۔۔۔۔"اس نے پل میں اسے اس کی اوقات
یاد دلائی اور اس کے منہ پر دروازہ بند کیا۔
اس نے جا کر سامان نکالا جس
میں ایک ٹن اور بریانی کا ایک بڑا ڈبہ تھا۔۔۔۔۔تو کیا وہ اس کے لیے کچھ نہیں لایا۔
اس نے فریش ہوتے اس سے کھانا
منگوا لیا۔۔۔۔۔تو وہ لے کر آئی اور وہیں کھڑی ہو گئی۔
اس نے کھانا کھانا شروع کیا
تو وہ واپس کچن میں آ کر سٹول پر بیٹھ گئی۔۔۔۔بھوک اب برداشت سے باہر ہو رہی تھی۔۔۔اب
پانی بھی اسے راحت نہ دے سکا تھا۔
وہ وہیں بیٹھی اپنی قمست کو
سوچتی رہی۔۔۔۔۔اپنے گھر میں اسے کبھی بھی سارا دن کے لیے بھوکا تو نہ رہنا پڑا تھا۔
وہ اٹھ کر چلا گیا تو وہ اس
کے برتن اٹھانے گئی۔۔۔۔ٹن خالی تھا لیکن بریانی کی پلیٹ میں کچھ بریانی باقی تھی۔
اس کی پلیٹ کے حالات کافی
بُرے تھے اس کی جوٹھی ہڈیاں اس میں مکس پڑی تھی۔۔۔اور اس کا استعمال شدہ ٹشو بھی انہیں
چاولوں میں پھینکا گیا تھا۔
وہ فوراً کچن میں اس کی پلیٹ
لے کر آئی اور ٹشو اور ہڈیاں نکالتے وہیں سٹول پر بیٹھی اس کا بچا ہوا کھانے لگی۔۔۔۔کہ
اب نہ کچھ کھاتی تو بیہوش ہو جاتی۔
اس چھ سات نوالوں سے اسے کچھ
تو آسرا ہو جاتا۔۔۔وہ جلدی جلدی کھاتی دو گلاس پانی کے ساتھ انڈیل چکی تھی۔
وہ جو اسے چائے کا کہنے آیا
تھا اسے دیکھ کر چونکا جو ۔۔۔۔۔اس کا جوٹھا تیزی سے کھا رہی تھی۔
اس نے پہلی بار کسی کو جوٹھا
کھاتے دیکھا تھا۔۔۔۔
"لڑکی"۔۔۔۔۔اس نے پکارا
تو وہ چونکی اور جھٹ سے پہلے رکی۔
"سوری۔۔۔۔وہ میں۔۔۔۔"
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Interesting plz next episode jaldi upload kryn
ReplyDeleteZaberdast please next episode jaldi please
ReplyDeleteThis comment has been removed by the author.
ReplyDeleteOutstanding. Please next episode jldi diya krein.
ReplyDelete