Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 12

Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 12

Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 12

Novel : Dua Sa Lage Tu
Writer Name : Aliya Hussain
Category :Kitab Nagri Special

" تمہارا نکاح ہے آج اسفند کے ساتھ تم تیار ہوجاؤ ۔ " ثروت نے نرمی سے کہا البتہ چہرہ بے تاثر تھا ان کا ۔

" نکاح !! ۔ " ان کی بات پر ارسا حیرت زدہ سی ہو گئی اسے معلوم ہی نہیں تھا اس کا نکاح ہے نہ اسفند نے بتایا تھا اسے ۔

" آنٹی میرا کوئی نکاح نہیں غلط فہمی ہوئی ہے آپ کو ۔ " اس نے حیرت سے نکل کر ان سے کہا شاید واقعی غلط فہمی ہوئی ہو انہیں ورنہ ارسا علی کا نکاح اور اسے پتا ہی نہیں اور دوسروں سے پتا چل رہا تھا اسے حیرت کی بات تھی ۔

" نہیں کوئی غلط فہمی نہیں ہوئی مجھے تم تیار ہوجاؤ آج سچ میں نکاح ہے تمہارا ۔ " انہوں نے اپنی بات کی اور وہاں سے چلی گئیں ۔ انہیں ارسا کچھ خاص پسند نہیں تھی ۔

وہ حیرت سے ان کی پشت کو دیکھتی اٹھی ۔ اس کو اسفند سے بات کرنی تھی وہ باہر آئی تو چہل پہل تھی  ملازمین ادھر سے ادھر پھر رہے تھے اسے لاؤنج میں آذر اور یوسف کے ساتھ بیٹھا اسفند نظر آیا وہ بنا دیر کیئے سیڑھیاں اتری ۔

" اسفی اسفی ۔ " وہ اسے آوازیں لگاتیں عجلت میں سیڑھیاں اتر رہی تھی اس کی تیز آواز پر سب کام چھوڑ کر اس کی طرف متوجہ ہوئے ۔ وہیں وہ اس کے ارادے سمجھ گیا ۔

" یہ سب کیا ہے ہمارا نکاح کب طے ہوا مجھے معلوم ہی نہیں ۔ " وہ سیدھا کسی کو نظر میں رکھے بنا اس کے سامنے جا کھڑی ہوئی ۔

" بعد میں بات کرتے ہیں ارسا ۔ " سب کے سامنے اس کی بے تکلفی پر وہ خجل سا ہوا تھا ۔

" نہیں مجھے ابھی کرنی ہے بات ہمارا کوئی نکاح نہیں ہو رہا میں نہیں کروں گی یہ نکاح ٹھیک ہے تم نے سنا۔  " اس کی بات پر اس نے درشتگی سے کہا وہ سن ہی نہیں رہا تھا اس کی بات ارسا کو غصہ آگیا اس کے بعد میں کرتے ہیں بات کہنے پر ۔

" تم کرو گی نکاح وہ بھی آج اور ابھی سن لیا تم نے اب جاؤ اوپر مجھے مزید تماشا نہیں چاہیئے ۔ " وہ ہلکی آواز میں غرایا وہ چاہ کر بھی سب کے سامنے اپنی آواز کو اونچا نہیں کر سکا تھا کیونکہ وہ تماشا نہیں چاہتا تھا سب کے سامنے ورنہ ارسا کی اس حرکت نے اسے غصہ دلایا تھا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 12 is available here to online reading.
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇

































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post