Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 9
Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 9
" بری بات ہے یوسف اپنی بیوی کو کوئی ایسے دھکا دیتا ہے ۔
" وہ تھوڑا اوپر کھسکی اور اس کے تکیے پر سر رکھے اسے دیکھنے لگی اس کی بات پر
ایک نظر صرف یوسف نے اسے دیکھا تھا اس کی آنکھوں میں نیند تھی ۔ آنکھیں اس کی سرخ تھیں
گویا جیسے کچی نیند سے جاگی ہو یوسف کا ملال ہوا اپنی حرکت پر صدا کا نرم دل جو تھا
۔
" اچھا نہ دو جواب بس یہ بتاؤ کہاں جا رہے ہو ۔ " اسے باہر
جاتا دیکھ کر وہ فوراً اٹھی اور اس کے پیچھے لپکی اس کی بات پر رہ رکا ۔
" باہر ۔ " ایک لفظی جواب دے کر وہ واپس جانے لگا ۔
" اچھا رکو ۔ " وہ پیچھے سے آواز دیتی اس کی شال بیڈ سے لئے
اس کے سامنے آ کھڑی ہوئی یوسف نے سوالیہ اسے دیکھا ۔
" یہ شال ۔ " اس
نے وہ شال اس کے کندھوں پر پھیلا دی ۔
" یہ ہمدردی کس لئے ۔ " وہ بدگمانی لئے ہوئے تھا اس لئے اس
کا ہاتھ جھٹکا ۔
" یوسف ۔ " اس کے لہجے پر مرحا کا دل دکھا تھا اور شال واپس
اس کے کندھے پر ٹھیک کرنا چاہی جب نظر اس کے بازوں پر پڑی اس نے تو ابھی دیکھا تھا۔
" یہ کیا ہوا ۔ " بازوں کی قمیض بیچ سے چاک تھی اور وہاں
زخم تھا اس نے فکرمندی سے پوچھا یوسف نے بھی اپنی چوٹ کو محسوس نہیں کیا تھا ۔
اس کی نظروں کی تلقید میں اس نے بھی اپنے بازوں کو دیکھا جہاں
نرم کھال اکھڑی ہوئی تھی ۔
" ادھر بیٹھو ۔ " مرحا نے تھام کر اسے بیڈ پر بٹھایا ۔ اور
شال واپس اس کے کندھوں سے اتاری اور زخم کا معائنہ کرنے لگی ۔
" کیا فرق پڑتا ہے مجھے محسوس نہیں ہو رہی یہ چوٹ ۔ " اس
نے مرحا کے ہاتھ جھٹکنے چاہے اس کی بات پر بے ساختہ اس نے یوسف کو دیکھا ۔ کیسا درد
تھا کتنی بے بسی تھی اسے محسوس نہیں ہوتا تھی کوئی چوٹ ۔
" کیا تمہیں اس ہاتھ پر میرا لمس محسوس نہیں ہو رہا ۔ " اس
کے چھوٹے ہاتھ کو اس نے اپنی ہتھیلی پر رکھ کر اس سے پوچھا ۔ یوسف نے نفی میں سر ہلایا
۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ
پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ