Maan Malang Novel By Aliya Hussain Episode 19

Maan Malang Novel By Aliya Hussain Episode 19

Maan Malang Novel By Aliya Hussain Episode 19

Novel : Maan Malang 
Writer Name : Aliya Hussain
Category : Kitab Nagri Special

" مجھے نہیں پتا کب ہوئی محبت تم سے میرا مقصد کچھ اور تھا لیکن تمہاری محبت نے مجھے میرے مقصد سے ہٹا دیا مجھے خود غرض بنا دیا ہے میں تمہیں کھونا نہیں چاہتی اس میرب اور اس میرب میں بہت فرق ہے وہ میرب محبتوں کو ترسی اپنوں کی دوری میں پل کر جوان ہوئی تھی تم نے مجھے بھرپور توجہ و محبت دی میری خواہش پوری کی میرے لئے اتنا کچھ کیا ۔ "

اپنوں سے دور رہے میرے لئے کام کیا میرا تلخ رویہ سہا تم نے بہت کچھ کیا میرے لئے مجھے کب محبت ہوئی اس سب میں تم سے پتا ہی نہیں چلا اب اگر سوچتی ہوں واپس اپنے اصل میں جاؤں تو سانس رکنے لگ جاتی ہے شاید ہی مجھے کوئی تمہاری طرح محبت کرے گا پر کوئی نہیں دامیان ملک جیسا کوئی ہو ہی نہیں سکتا اور ہونا بھی نہیں چاہیئے کیونکہ وہ صرف ایک ہے صرف میرب حیات کا ۔ "

وہ شدت سے بھرپور لہجے میں اپنی محبت کا اظہار کرتی اس کے چہرے کے ایک ایک نقش پر اپنا لمس چھوڑ رہی تھی کبھی اس کی آنکھوں کو اپنے ہونٹوں سے چھوتی تو کبھی پیشانی گال تو کبھی ہونٹ لیکن اس کا دل تو اس کے اس گال کے گڑھے میں اٹکا ہوا تھا جس پر لب رکھ کر وہ ہمیشہ کی طرح ہٹانا بھول چکی تھی ۔

جبکہ اس کے اتنے خوبصورت اظہار محبت پر وہ ششدر تھا اس کی شدت پر وہ آنکھیں بند کیئے اس کی محبت اپنے چہرے پر محسوس کر رہا تھا اسے آج اپنا آپ صحیح معائنوں میں مکمل لگ رہا تھا ۔

" میرب حیات بھی صرف ایک ہے وہ بھی صرف دامیان ملک کی وہ پورا کا پورا اپنی میرب کا ہے تمہاری محبت نے میرب مجھے بہت مختلف بنا دیا ہے جبکہ زندگی کو پرسکون کر دیا ہے میری پہلی نظر کی محبت ہو تم جو گہرائی تک میرے اندر سمائی ہوئی ہے عشق بھی چھوٹا لگتا ہے مجھے اپنے جذبات بیان کرنے میں لفظ کم پڑ جاتے ہیں کہ میں کس انداز میں بتاؤں کہ دامیان پاگل ہے دیوانہ ہے اپنی میرب کا اس کا من ملنگ ہے اپنی میرب کے لئے ۔ " وہ شدت جذبات سے اس پر جھکا ایک ایک لفظ اس کی آنکھوں میں دیکھ کر بول رہا تھا ۔

" جانتی ہو کتنا تڑپا تھا میں اس رات جب تم مجھے دھتکار کر چکی گئی تھی اس کے بعد میرے دل نے جیسے دھڑکنا چھوڑ دیا تھا میرے احساسات مر گئے تھے لیکن پھر جب تمہیں دوبارہ دیکھا تو مجھے احساس ہوا مجھے محبت ہوگئی ہے تم سے اس وقت جو حالت تھی میری شاید میں مر جاتا اس وقت اگر ریحان بھائی نے سنبھالا نہ ہوتا مجھے ۔ " وہ پہلی بار اسے اپنے ماضی کی حالت بتا رہا تھا اپنے جذبات ۔

اس کی محبت پر وہ رشک کر رہی تھی خود پر کیا کوئی اس کے جیسا شخص ہوگا شاید شخص ہزار ہوں گے پر کوئی دامیان ملک جیسا نہیں ہوگا کوئی بھی ۔

اس نے عقیدت سے تھوڑا اوپر ہوکر اس کی پیشانی پر اپنی محبت کی مہر ثبت کی وہ مسکرایا اور اس کی آنکھوں پر لب رکھے ۔

اس کے لمس پر وہ جھجھکی جس نے اس کی تھوڑی کو چوما

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Maan Malang Novel By Aliya Hussain Episode 19 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇




































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول


 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post