Maan Malang Novel By Aliya Hussain Episode 16

Maan Malang Novel By Aliya Hussain Episode 16

Maan Malang Novel By Aliya Hussain Episode 16

Novel : Maan Malang 
Writer Name : Aliya Hussain
Category : Kitab Nagri Special

" وہ اس کے سامنے بیٹھ گیا ۔ جبکہ اس کے ہاتھ ایمل کے پاؤں اور ٹانگوں کا معائنہ کر رہے تھے ۔

" ڈاکٹر نہیں ہو تم سو دور ہٹو ۔ " اس نے اپنی سفید پلاستر میں قید ٹانگوں پر اس کے ہاتھ دیکھ کر کہا ۔

" لیکن علاج میں ہی ہوں تمہارا ۔ " اس نے سنجیدگی سے جواب دیا ۔

" یہاں کیوں آئے ہو اب مجھے نہیں ضرورت تمہاری ۔ " وہ اس کی بات کو نظر انداز کرتی بے رخی سے بولی ۔

" پر مجھے ہے ۔ " وہ سوچ کر آیا تھا اس کو کیسے ہینڈل کرنا ہے ۔ " اچھا یہ بتاؤ چل لوگی ابھی ایسے ۔ " اس نے بات بدل دی ۔

" بہرام تم پاگل ہو دکھ نہیں رہا چل نہیں سکتی میں اور ویسے بھی ان فیکچر ٹانگوں سے کیسے چلوں گی ۔" وہ اپنی بات بھول کر اس کی عقل پر ماتم کرنے لگی ۔

" شکر ہے ۔ " وہ اپنی بات کہتا اٹھ کھڑا ہوا ۔

" بہرام ۔ " اس کے شکر کرنے پر اس نے غصے سے تکیہ اس کی طرف پھینکا ۔

" اچھا ریلیکس میری بات دھیان سے سنو تم ۔ " وہ واپس اس کے قریب بیٹھ گیا ۔

" کیا ۔ " ایمل نے اس کی طرف دیکھا اس کے چہرے پر پھیلی سنجیدگی دیکھ کر وہ بھی سنجیدہ ہوئی ۔

" میں نہیں جانتا تمہیں کیا پتا ہے اور کتنا یا کس نے بتایا ہے پر میں تمہیں اپنی پوری بات بتاتا ہوں ۔ " اس نے نرمی سے اس کا ہاتھ اپنی گرفت میں لے کر کہا ۔ ایمل کو اس دن فون پر کی گئی مہرین سے بات یاد آئی ۔

" تم نے شادی کر لی ۔ " اس کی آواز رندھ گئی تھی آنکھیں نم ہوگئیں ۔ بہرام نے نفی میں سر ہلا کر اس کی آنکھیں اپنے انگوٹھے سے خشک کیں ۔

" نہیں ۔ "

" پھر اس دن وہ تمہاری پھوپھو کہہ رہی تھی کہ تمہاری شادی ہے ۔ " ایمل نے اس کا ہاتھ اپنے گال سے ہٹایا ۔

" مہرین پھوپھو ؟ تمہاری بات ہوئی ان سے کیسے ۔ " وہ ان کے نام پر چونکا ۔

ایمل نے پھر اس دن والی ہوئی ساری گفتگو اس کو بتائی ۔

" یار ہاں میری شادی تھی اس دن ۔" اس نے گہری سانس لے کر بے بسی سے کہا ۔

" بہرام ۔ " مہرین کے لفظوں نے بھی اسے اتنی تکلیف نہیں دی تھی جتنی اس وقت بہرام کے ان الفاظوں نے اس کا دل چیر کر تکلیف دی تھی ۔

وہ چیخی تھی اور اس پر اپنے مکوں کی برسات شروع کر دی ۔

" تم نے مجھے دھوکا دیا مجھے نہیں رہنا تمہارے ساتھ ابھی چلے جاؤ دھوکے باز ہو تم نکلو یہاں سے ابھی کہ ابھی ۔ " وہ مسلسل اس کے مضبوط چوڑے سینے پر مکے برسا رہی تھی آنکھوں سے آنسوں رواں تھے ۔

" میری بات سن لو پوری ۔ وہ اس کے ہاتھ پکڑتا اس کو شانت کرنے لگا ۔

" نہیں سننی ۔ " اس سے اپنے ہاتھ چھڑاتی وہ چیخی تھی ۔

بہرام نے ایک جھٹکا دے کر اس کا چہرہ اوپر کر کے اس کے لبوں پر لب رکھ دیئے ۔ اس کی حرکت پر وہ ششدر ہوگئی ۔

اس نے بہرام کو پیچھے دھکیلنا چاہا جب اس نے اس کے وہی ہاتھ اس کی کمرے سے لگا کر اس کی کلائیاں سہلائیں ۔ اس کی سخت گرفت پر ایمل کو اپنے منہ میں خون کا ذائقہ محسوس ہوا ۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Maan Malang Novel By Aliya Hussain Episode 16 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇

















































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول


 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post