Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 7

Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 7

Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 7

Novel : Dua Sa Lage Tu
Writer Name : Aliya Hussain
Category :Kitab Nagri Special

پہلی رات سے جو اس نے فاصلہ بنایا تھا بیچ میں اسے توڑنے کے لئے وہ اس طرف نہیں بڑھا تھا لیکن آج سوچوں سے پریشان ہوکر وہ کچھ سو تا کھسک کر اس کے قریب ہوا اتنا قریب کہ اس کی موبائل کی اسکرین یوسف کو نظر آرہی تھی ۔

اس کے قریب آنے پر مرحا نے آبرو اچکا کر اس کی طرف دیکھا ۔

" وہ آپ سے ۔۔ بات پوچھوں ۔ " اس کے دیکھنے کے انداز پر وہ گھبرایا کہیں جھڑک نہ دے ۔

" کیوں ؟ ۔ " اس کو غصہ تھا ابھی تک اس کے اپنے گھر آنے پر اس لئے ترخ کر پوچھا ۔ اب اس کے کیوں کا یوسف کیا جواب دیتا اس لئے خاموشی سے اسے دیکھنے لگا ۔

بہت قریب تھی اس کے اتنا کہ وہ اسے چھو سکتا تھا دونوں کے چہروں میں صرف ایک انگلی کا فاصلہ تھا۔ پر اس میں ہمت نہیں تھی کسی گستاخی کی ۔

" اچھا پوچھو ۔ " اس کی نظروں کی تپش سے وہ جھنجھلا گئی اس لئے بولی ۔

" کیا آپ کی شادی پہلے کسی اور سے ہو رہی تھی ؟ ۔ " وہ اس کے ہاتھ میں پکڑے موبائل پر نظریں جمائے ہوئے تھا اس نے بنا رکے بات پوری کی تھی اپنی ۔

" ہاں ۔ " وہ کچھ چونکی لیکن بنا اس پر ظاہر کیئے جواب دیا۔

" پھر ہوئی کیوں نہیں ۔ " وہ اس کی توجہ اپنی طرف چاہتا تھا اس لئے ہاتھ اوپر کر کے نامحسوس انداز میں اس کے ہاتھ سے موبائل لے کر بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر رکھ دیا ۔

مرحا نے حیرت سے اس کی حرکت دیکھی جو موبائل سائیڈ ٹیبل پر رکھنے کے لئے اس کے اوپر جھکا ہوا تھا اس کا چہرہ تھوڑا سا مرحا کی ناک سے مس ہوا تھا جبکہ اس کی سانسیں اس کے ہونٹوں سے ٹکرا رہی تھی ۔

وہ سن ہو گئی تھی اس کے لمس پر دونوں کے دل دھڑکے تھے ایک ہی لے پر اپنی بات بھلا کر اس کے اتنے قریب ہونے پر یوسف کے دل میں اپنے حقوق کا احساس جاگا جبکہ مرحا اس کی گہری نظریں خود پر محسوس کرتی پہلے بار گھبرائی تھی۔

وہ کچھ بول ہی نہ سکی یوسف کے کندھوں پر شال نہیں تھی اس وقت ۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 7 is available here to online reading.
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇



































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

Previous Post Next Post