Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 5
Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 5
" اٹھیں مجھے چینج کرنا ہے ۔ " اسے بولتے تو عجیب لگا پر
کیا کرتا یہ بھی مجبوری تھی اس کی ۔
" تو جائیں نہ ۔ "
اس کی بے تکی بات پر اس نے نیند میں ہی منہ بنا لیا جس سے اس کا ٹھوڑی کا
گڑھا واضع ہوا ۔
" آپ کروائیں گی نہ مجھے چینج ۔ " اس نے بنا رکے کہا تھا
۔ شاید اسے ابھی سے ہی بولنے کی عادت ہو رہی تھی ۔
" کیا ؟ ۔ " وہ جو نیند میں تھی ۔ اس کی بات پر جھٹکے سے
اٹھ کر اسے دیکھنے لگی ۔
" کیا کہا ۔ " اسے لگا شاید اس کو سننے میں غلطی ہو گئی
ہو ۔ اس کی حیرت بھری نظریں اس کے چہرے کے عام نقوش پر تھیں ۔
" وہ چ ۔۔ چینج ۔۔ کروا ۔۔ دیں مم۔۔ مجھے ۔ " اس بار اس
نے شرمندگی سے رک رک کر کہا ۔
" کیوں تمہارے اپنے ہاتھ ۔ " اس کی بات پر اسے تپ چڑھی ۔
عجیب بندہ تھا ۔ جب اس کی نظر اس کے ہاتھ پر پڑی ۔ جو بے جان اس کے پہلو میں پڑا
تھا ۔
دوسرے ہاتھ کی بانسبت وہ چھوٹا تھا ۔ اس نے چونک کر اس کو دیکھا۔ پھر دوبارہ اس کے ہاتھ کو ۔ حیرت سے اس کی آنکھیں پھٹ گئیں ۔
" یہ کیا ۔ " اس نے ہاتھ بڑھا کر اس کے ہاتھ کو چھونا
چاہا ۔ لیکن جلدی ہاتھ پیچھے کر لیا۔ یوسف نے اس کی نظروں کی تلقید میں اپنے بازوں
کو دیکھا ۔
پھر اس کے چہرے کو جس پر بے یقینی ہی بے یقینی پھیلی تھی ۔
" کیا ہوا آپ کو ۔ " وہ دو قدم چل کر اس کے پاس آیا ۔
" دور دور رہو مجھ سے ۔۔ تم نے دھوکا دیا ہے مجھے ۔۔ اتنا۔۔
بڑا دھوکا ۔ " وہ واپس دو قدم دور ہوئی اس سے ۔ شادی کی پہلی صبح ہی اسے اتنا
بڑا دھوکا ملا تھا ۔ اس کا شوہر ایک بازوں سے معذور تھا اور یہ بات اس سے چھپائے
رکھی ۔
" کیسا ۔۔ دھوکا ۔ " اس نے ناسمجھی سے اس کے ایسے ری ایکٹ
کو دیکھا ۔ کہ وہ کس دھوکے کی بات کر رہی ہے ۔ کیا چھپایا تھا اس نے اس سے۔
" تم ایک معذور ہو نا مکمل انسان ۔۔ اتنی بڑی بات ہم سے چھپائی
تم لوگوں نے ۔ " اس کے چہرے کی حقارت اب سمجھ آئی تھی اسے ۔ تو کیا وہ نہیں
جانتی تھی کہ وہ ایک ادھورا انسان ہے ۔ اس نے تو سوچا کہ اس نے اسے نامکمل ہی قبول
کر لیا ہے وہ کتنا خوش تھا ۔ کہ کوئی اس کا بھی ہے ۔
جس کی آنکھوں میں اپنے لئے نفرت اور حقارت کے بجائے محبت
ہوگی ۔ لیکن اس کی بات نے دھڑام سے اس کے خوش فہمیوں کے محل کو گرا دیا تھا سامنے
کھڑی لڑکی اس کو حقارت سے دیکھ رہی تھی ۔
لوگوں کی نظروں میں اس کی بھی نظریں شامل ہو گئی تھیں ۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Zabardast💖
ReplyDelete