Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 8

Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 8

Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 8

Novel : Dua Sa Lage Tu
Writer Name : Aliya Hussain
Category :Kitab Nagri Special

اس سے نظریں ہٹائیں تو سیدھا نظر بیڈ پر پڑی وہ صدمے میں چلی گئی اس کے سارے کپڑے اپنی بے قدری پر ماتم کر رہے تھے وہاں تو کچھ فرش پر پڑے تھے کچھ اس کی پرائیوٹ چیزیں سب بے قدری سے رل رہا تھا ۔

" کس نے کیا یہ ؟ ۔ " صدمے سے نکل کر پہلے اس نے یہی سوچا پھر اس کی پشت دیکھی ۔

" یوسف یوسف ۔ " وہ وہیں سے اسے بلانے لگی ۔ وہ اس کی موجودگی محسوس کر چکا تھا اور اسی پکار کے انتظار میں تھا آج وہ ڈر نہیں رہا تھا ۔

" جی کیا ہے ۔ " پھاڑ کھانے والا انداز جس میں ہلکی سی خفگی کی آمزش تھی ۔

" یہ سب کس نے کیا ہے تمہارے ہوتے ہوئے ؟ ۔ " وہ وہیں سے کہتی اپنی چیزیں اٹھانے لگی پر وہ بالکونی کا دروازہ کھول کر کمرے میں آچکا تھا اور اس کے ہاتھ میں بھی دیکھ چکا تھا جس پر مرحا نے بوکھلا کر اپنی پشت پر ہاتھ چھپا دیا ۔

" میں نے کیا ہے ۔ " دیدہ دلیری سے کہا تھا اس نے ۔

" پر کیوں ؟ ۔ " وہ حیرت سے اسے دیکھنے لگی ۔

" میری مرضی مجھے نہیں پسند یہ ۔ " اس نے اپنا لہجہ مضبوط بنایا تھا اور لہجے میں کچھ رعب تھا ۔

" تو تمہیں نہیں پسند تو اس کا کیا مطلب ہے یوسف ۔۔ یہ میرا سامان ہے میرے کپڑے ہیں جو پہنتی ہوں میں اور تم نے یوں پھینک دیئے ہیں ۔۔ اوپر سے کہہ رہے ہو تمہیں نہیں پسند اس کا کیا مطلب ہوا ۔ " صدمے سے چیخ کر اس نے ایک نظر کپڑوں پر ڈالی جو بکھرے پڑے تھے ۔

" آپ ارسا جیسے کپڑے پہنیں گیں آج سے ۔ " اس کی بات پر دھیان دیئے بنا وہ اپنی بولا ۔

" کیوں اس کے جیسے کیوں ؟ ۔ " آج تو وہ اسے جھٹکوں پر جھٹکے دے رہا تھا ۔

" مجھے آپ ویسی چاہیئیں ۔ " اس نے نظریں چرائیں۔

" ویسی مطلب تمہیں ویسی ۔۔ کہیں تم ۔۔ اچھا اب سمجھی تم مجھ میں اس کو دیکھنا چاہتے ہو تم اس سے محبت کرتے ہو یوسف ۔ " بات سمجھ کر جس تکلیف سے اس نے یہ سب کہا تھا کہ شاید ہی مرحا داؤد بیان کر پاتی ۔

" میں نے یہ نہیں کہا آپ سے جو کہا ہے وہ کریں ۔ " اس کی بات سن کر اس کا ارادہ ڈگمگایا لیکن خود کو مضبوط ظاہر کرتا بولا ۔

" یوسف ولی تم مجھ میں کسی اور کا عکس دیکھنا چاہتے ہو ۔۔ تو سن لو مرحا داؤد کبھی اپنا عکس نہیں مٹائے گی نہ ہی خود کو کسی اور کے عکس میں ڈھالے گی جو کرنا ہے کر لو ۔۔ لیکن مرحا داؤد خود میں کسی اور کو نہیں اتار سکتی ۔ " کچھ لمحوں کے توقف کے بعد خود کو سنبھالتی وہ اس کے قریب ایک ہی انچ کے فاصلے پر اس کی آنکھوں میں دیکھ کر بولی ۔

اس کی آنکھوں میں دکھ رہا تھا صاف کہ وہ واقعی اپنی کرے گی ۔

" پھر آپ میرے ۔۔۔ ساتھ نہ۔۔ نہیں رہیں تو ۔۔ تو بہتر ہے ۔ " اس وقت اس پر بھی غصہ غالب تھا دونوں ہمسفر تھے ایک دوسرے کے سامنے کھڑے تھے دونوں کے دماغ پر غصہ سوار تھا ۔

" بالفرض میں چلی جاؤں تو کیا کرو گے اس سے شادی کر لوگے یا اس کے جیسی دوسری لے آؤ گے ۔ " وہ سینے پر ہاتھ باندھ کر اس کے سامنے آ کھڑی ہوئی ۔کچھ پل وہ نرم ہوگیا ۔ اس نے کب سوچا تھا ایسا ۔ بلکہ بات کہا سے کہاں جا رہی تھی ۔

" ہاں ۔ " خاموشی کو توڑ کر دل پر جبر کر کے اپنی انا کو یوسف نے برقرار رکھا تھا ۔

" او ۔۔ تو یوسف ولی میں نہیں جا رہی یہاں سے بلکہ میں اسی کمرے میں تمہارے ساتھ رہوں گی لے آؤ دوسری بیوی ۔" وہ چیلنج کرتی بولی ۔

اس کی بات پر غور سے یوسف نے اسے دیکھا جہاں چٹانوں کی سی سختی تھی ۔ مرحا کے ارادے پختے ہو گئے تھے ایک عہد نے دل میں سر اٹھایا اور سامنے کھڑے شخص کو سدھارنے کا عہد کیا تھا ۔

" ہاں لے آؤ میں یہی ہوں تمہارے ہی بیڈ پر سوؤں گی تمہارے ہی سینے پر سر رکھے جو کر سکو کر لو ۔۔ جتنی چاہے لے آؤ ۔۔ مرحا داؤد تب مانیں گی کہ یوسف ولی اپنی بات کا پکا ہے ۔ "

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 8 is available here to online reading.
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇






































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post