Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 14
Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 14
"مجھے دکھ
ہورہا ہے تم پر اور اس شخص پر جس نے تمہارا انتخاب کیا۔۔ڈرو اس دن سے جب تمہاری
حقیقت ان لوگوں کے سامنے آئے گی۔۔پھر کیا کرو گی۔۔یہ فیملی خیرات میں بھی کچھ نہیں
دے گی تب تمہیں"اغمازہ ملامت بھرے انداز میں بولی تھی۔علیشہ نے ایک تمسخرانہ
نگاہ اس پر ڈالی۔
"ابھی تو تم ڈرو اپنے حالات سے اغمازہ بی
بی۔۔کیونکہ ہاسپٹل میں تمہاری ماں پڑی ہے۔۔اور رہی بات حقیقت سامنے آنے کی تو وہ کون
لائے گا۔۔تم۔۔؟"اس کے زہریلے الفاظ اغمازہ کے دل میں کسی تیر کی طرح لگے تھے۔
"ہاں بولو۔۔۔تم بتاؤ گی جس کے کردار پر ہر دوسرے
دن انگلیاں اٹھیں۔۔تمہارا کون یقین کرے گا۔۔ثبوت ہی کیا ہے تمہارے
پاس۔۔۔"تفاخر سے مسکراتی آئینے میں دوبارہ اپنا جائزہ لینے لگی۔اغمازہ کو آج
اس لڑکی سے شدید نفرت محسوس ہوئی تھی۔اسے اپنے کیے کا پچھتاوا بھی نہ تھا۔۔۔؟کیا
اللہ کسی عورت کا دل بھی اتنا پتھر بنا سکتا تھا۔وہ دکھ سے سوچتی خاموشی سے کمرے
کے دروازے کی جانب بڑھ گئی مگر اس سے پہلے کہ وہ دروازہ کھولتی کوئی آندھی طوفان
کی طرح دروازہ کھولتا کمرے میں داخل ہوا تھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
Thand parh gai aaj Ke zannatay daar thapar se😁
ReplyDelete