Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 26

Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 26

Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 26

Novel : Hum Raaz
Writer Name : Liyana Malik
Category : Kitab Nagri Special

"اور تمہیں بلکل شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں یے ، کل بھی مجھے زارک بتا کر گیا تھا تمہاری طبیعت کا اور آج بھی اسنے تمہیں نا اٹھانے کے بارے میں تاکید کی تھی۔"

وہ اسکی طرف پلیٹ رکھتِیں اپنی عادت کے مطابق تحمل اور نرم لہجے میں بولیں تھیں۔

وہ سکون کا سانس بھر کے رہ گئ تھی۔مگر کل صبح جلدی اٹھنے کا وہ ٹھان چکی تھی۔

"جی۔اچھا۔"

وہ پلیٹ پہ جھکی بولی تھی۔خامخواہ اسے غصہ آنے لگا تھا۔

"میں گھر جانا چاہتی ہوں"

وہ کچھ لمحے بعد بولی تھی۔

"گھر۔۔۔۔۔۔

اچھا۔۔۔"

"ہاں بیٹا جاو گھر۔۔۔"

وہ اسکے استفسار کرنے پر ناسمجھی کے بعد بولیں تھیں۔کافی دیر بعد انہیں اسکا جملہ سمجھ میں آیا تھا۔

"زارک آئے تو اس کے ساتھ چلی جانا۔۔"

وہ پھر سے بولیں تھیں۔

"نہیں۔۔میں خود چلی جاونگی۔۔۔یا اگر ڈرائیور کی فیسیلیٹی موجود ہے تو اسکے ساتھ ورنہ میں آرزم کو ۔۔۔

"بیٹا کیا ہوگیا ہے۔۔۔"

"زارک لے جائے گا۔۔۔اگر وہ نا سہی تو ڈرائیور یا میں ڈراپ کردونگی مگر ابھی کیوں۔۔۔؟ "

"آرام سے چلی جانا۔۔"

"زارک سے پوچھ لیا تھا تم نے"

وہ اسکو بیچ میں روک کر تیزی سے بولیں تھیں۔

"آپ زارک کو پریشان مت کیجیے گا ، میں ڈرائیور کے ساتھ چلی جاونگی ۔۔"

وہ چمچ پلیٹ میں رکھتی اپنی سرخ نظریں اٹھا کر بولی تھی۔۔

"تم دونوں کے بیچ کوئی ناراضگی ہوئی ہے کیا؟ یوں پہلے دن بیوی شوہر کیساتھ ہی اپنے میکے جاتی ہے۔تم ڈرائیور کیساتھ جاوگی تو تمہارے گھر والے کیا سوچینگے"

وہ اسکا سادہ سا روپ دیکھ کر بولیں تھیں۔کل کی طرح آج بھی وہ گھر ہونے کے بجائے ہاسپٹل میں موجود تھا وہ پریشانی میں گِھر گئیں تھیں ۔

"کچھ نہیں سوچینگے اور ڈاکٹر زارک مصروف بھی تو کتنا ہیں کہ ان کے پاس وقت کب ہوگا مجھے میرے گھر کے جانے کو ۔آپ خامخواہ مت سوچیں۔میں بیگ لے کر آتی ہوں آپ ڈرائیور کو ریڈی کریں"

وہ ناشتہ بیچ میں چھوڑ کر کرسی سے اٹھی تھی۔یہ پہلی دفعہ تھا کہ وہ یوں کسی کے سامنے اپنی منمانی کرریی تھی اور اپنا فیصلہ سنا رہی تھی۔مسسز ہشام اسکے رویے پہ اسکے بغور دیکھنے لگیں تھیں۔

"مگر بیٹا ناشتہ تو کرلو۔۔۔"

وہ اسکی خالی پلیٹ دیکھ کر فکر سے بولی تھیں

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 26 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇




























پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
















ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post