Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 25
Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 25
"آپ کو اس سے مطلب"
وہ بے رخی سے بولی تھی۔
موڈ آف ہوگیا تھا۔
"اس کمرے میں موجود ہر چیز
سے مجھے مطلب ہے"
وہ بے ساختہ اسکا ہاتھ
حنائی سیدھا ہاتھ تھام گیا تھا جس سے وہ دوسرے ہاتھ کی انگوٹھیاں ساتھ ساتھ اتار
رہی تھی۔اسکے ہاتھ کے لمس کو پا کر اسکا ہاتھ زارک کے ہاتھ میں کانپا تھا ۔وہ زرا
سی نظریں اٹھا کر چوری سے اسکے چہرے کے تاثرات دیکھنے لگی تھی مگر اپنی اتنی سی کوشش
سے ناکام ہوئی تھی۔
"چ۔چھوڑیں میرا ہاتھ۔۔۔۔
مجھے کپڑے تبدیل کرنے ہیں"
وہ اپنا ہاتھ اسکے ہاتھ میں
دیکھ کر منمنائی تھی۔مگر وہ اسکی بات کو سرے سے ہی نظرانداز کرکے اپنے ہاتھ کی پشت
سے اسکی کلائی سہلانے لگا تھا۔کلائی سے ہوتے ہوئے اسکا ہاتھ بازو پر گیا تھا بازو
نے کب گردن تک کا سفر تہ کیا تھا۔وہ دنگ سی بیٹھی اپنی بے قابو ہوتی دھڑکنوں کو
سنبھالنے کی ناکام کوشش کرنے لگی تھی مگر اسکی جسارت پر ہر کوشش ناکام و بے سود۔
"م۔میں خود م۔می۔مینج
کر۔لونگی"
"اینرجی کے لیے میں پہلے ہی
آپ کو میڈیسن کا کہہ چکا تھا ۔اب مجھ سے بعد میں شکوہ مت کیجیے گا"
وہ اسکے جھکے چہرے کو
تھوڑی سے تھام کر اپنے سامنے کرتا ہوا اسکی سرخ دوڑوں سے بھری آنکھوں میں دیکھتا
گویا ہوا تھا۔اسکی ستواں ناک میں باریک سی نوز پن اور گداز ہونٹوں پہ سرخی ۔۔۔۔وہ
اچھا خاصا بہکنے لگا تھا۔
وہ اسکی معنی خیزی جملے
کو بامشکل ہی سمجھی تھی بلکہ یوں کہا جائے کہ اسکی بات سر پہ گزر گئ تھی تو یہ
کہنا غلط نا ہوگا۔
"مجھے اپنے کام میں مداخلت
پسند نہیں ہے۔۔۔"
"یہ پہلی اور آخری بار آپ
سے شئر کی ہے۔۔مجھے امید ہے کہ آپ اس بات کو یاد رکھینگی"
وہ اسکے سر پہ سیٹ کیا
ہوا ڈوپٹہ نرمی سے ہٹاتا صوفے پہ پھینک چکا تھا۔وہ کچھ صوفے پہ اور کچھ کارپیٹ پہ
گرا پڑا تھا۔مہل تو رونے والی ہوگئ تھی۔دل خوف سے دھک دھک کررہا تھا۔اب تو ایک ایک
اعضا دھڑکنے لگا تھا۔
اوپر سے حیا و شرم سے اسکی آنکھیں بند ہونے کو تھیں۔پہلی بار وہ
کسی مرد کے سامنے بنا ڈوپٹے کے اتنے قریب تر تھی۔چاہنے کو محرم تھا مگر اسکے
خطرناک قسم کے خیال آرہے تھے باقی وہ فطرتی شرم اور حیا۔۔۔
"سمجھ گئیں نا آپ"
اسنے ایک بار پھر اسکا
چہرہ تھوڑی سے تھام کر اوپر کرنا چاہا تو وہ ہنوز آنکھیں بند کیے سر اثبات میں ہلا
گئ تھی۔اچھے سے وہ اسکی بات سمجھ رہی تھی۔
"گڈ"
وہ اسکی بند آنکھوں کو دیکھتا
ہولے سے مسکرایا تھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ
Wahoo kia tareef Karu Sachi alfaz nai please next episode jaldi please
ReplyDelete