Prince Charming Romantic Novel By Hina Asad Episode 8
Prince Charming Romantic Novel By Hina Asad Episode 8
”تمیہں کس نے کہا کہ میری کال اٹینڈ کرو ۔۔۔اور مجھ سے پوچھے بنا میرے موبائل
کو ہاتھ لگانے کی ہمت بھی کیسے ہوئی تمہاری
؟“ وہ غصے سے دھاڑا۔۔۔
”ف۔۔۔فون ۔۔ بار بار بب۔۔۔
بج رہا تھا تت ۔۔۔تو میں نے اٹینڈ کر لی۔۔۔“ وہ اس کے غصے سے ڈرگٸی اور پھر ڈرتے ڈرتے بولی۔۔۔
”بج رہا تھا تو بجنے
دیتی۔۔۔“میں کچھ دیر کے لیے اندر گیا تھا باہر آنا ہی تھا ۔۔۔اندر جا کر مر نہیں
جانا تھا میں نے
"
” اگلی بار میرے فون کو
ہاتھ مت لگانا سمجھی۔۔۔“
"اللّٰہ نا کرے آپ کو کبھی کچھ ہو "بے ساختہ اسکے منہ سے یہ الفاظ برآمد
ہوئے ۔۔۔
مگر پھر اپنے الفاظ پہ خودی شرمندگی سے آنکھیں زور سے میچ
گئی ۔۔۔۔
جب جب اس کا غصہ انتہاؤں کو چھوتا وہ لڑکی کوئی نا کوئی
ایسی بے تکی بات کرتی کہ اس کا غصہ ہوا ہو جاتا ۔۔۔۔اس نے تاسف سے سر ہلایا ۔۔۔
"کہیں آپ تو اللّٰہ کو پیاری نہیں ہوگئیں اس صدمے سے "؟
اس نے دیا کو
آنکھیں بند کیے دیکھ کر استہفامیہ انداز میں پوچھا ۔۔۔
دیا نے جھٹ آنکھیں کھول کر دیکھا ۔۔۔
"میں اگر اللّٰہ کو پیاری ہو گی گئی نا۔۔ تو آپ نے کہنا ہے اللّٰہ میاں جی اسے
تھوڑی سی مہلت اور دے دو ۔۔۔مرنے سے پہلے مجھے اسے ایک بار اور ڈانٹنا باقی تھا
۔۔۔۔"وہ خفگی سے منہ پھلا کر بولی ۔۔۔۔
"اس کا شکوہ سن کر امن جو بالکل سنجیدہ کھڑا تھا ۔۔۔اس کی مونچھوں تلے عنابی لب
مسکراہٹ میں ڈھلے ۔۔۔۔
دیا تو اسکی مسکراہٹ میں کھو گئی اپنی خفگی کو بھلائے
۔۔۔۔کتنی دلکش تھی اس کی مسکراہٹ ۔۔۔۔
"کبھی کبھی انسان کو اپنی مسکراہٹ کا صدقہ نکال دینا چاہیے نظر نہیں لگتی "
وہ کھوئے ہوئے لہجے میں بولی ۔۔۔۔
اس کی بات پہ امن کے مسکراتے لب فورا سمٹے ۔۔۔۔
Lajawab fantastic
ReplyDeleteOwsum
ReplyDeleteSuperb novel
ReplyDeleteMind blowing
ReplyDelete