Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 25
Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 25
فون پہ آنے والے میسج کے رنگ
ٹون کی آواز پہ اس نے پٹ سے آنکھیں کھولی مگر میسج کھولتے ہی تصویر پہ نظر پڑتے ہی
اس کی پیشانی پہ رگیں خطرناک حد تک پھول گئی۔آنکھیں اشتعال سے لہو رنگ ہوگئی وہ سختی
سے مٹھیوں کو بھینچتے تقریباً بھاگنے والے انداز میں وہاں سے نکلا۔نیچے لابی میں پہنچتے
پہنچتے اس کا تنفس پھول چکا تھا۔سب نے تفکر سے اس کا چہرہ دیکھا جس کا رنگ اڑا ہوا
تھا اور وہ مسلسل کسی کو کال ملارہا تھا۔پارکنگ ایریا سے جوں ہی ڈرائیور اس کے حکم
پہ گاڑی لے کر آیا وہ اسے باہر نکلنے کا اشارہ کرتے خود ہی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال گیا۔ڈرائیور
شاہ میر کے بگڑتے تاثرات دیکھ سخت گھبراگیا تھا۔
"شہریار پک اپ دی کال ڈیم اٹ۔"
وہ سرخ ہوتی آنکھوں سمیت سٹئیرنگ
پہ مکہ مارتے غرا اٹھا۔اس نے بےدردی سے موبائل ڈیش بورڈ پہ پھینکتے گاڑی ایک جھٹکے
سے آگے کی جانب بڑھائی تھی۔ڈرائیو کرتے اس متعلق سوچتے ہی اس کی آنکھوں کے سامنے سایہ
لہرایا تھا مگر پھر بھی خود کی حواس بحال کرتے وہ ریش ڈرائیونگ کرتے تقریباً آدھے گھنٹے
کا فاصلہ بارہ منٹ میں طے کرتے سکندر مینشن کی حدود میں داخل ہوا تو تمام ملازمین اس
کی اچانک آمد پہ الرٹ ہوئے تھے۔گاڑی پورچ میں روکتے ہی وہ بغیر کسی کی جانب دیکھے اندھا
دھند گھر کی جانب بھاگتے اس کا داخلی دروازہ عبور کرگیا۔
"آئے نور۔"
وہ غیض کے عالم میں گرجا۔لاؤنج
میں صوفوں پہ براجمان فزین صبا اور شگفتہ بیگم جو آپس میں باتوں میں مشغول تھی گھبرا
کر اپنی جگہ سے اٹھ کھڑی ہوئی۔
"کیا ہوا سب ٹھیک ہے نا۔"
شگفتہ بیگم نے کسی خدشے کے
تحت سوال کیا۔فزین اورصبا کی تمام سماعتیں بھی انہی کی جانب متوجہ ہوچکی تھی۔
"آئے نور کہاں ہے۔شہریار بھی۔وہ
ابھی تک انہیں سک سے لیتے پہنچا نہیں۔"
اس نے متلاشی نگاہیں اطراف
میں گھمائی مگر ناکارہ واپس لوٹ آئی۔وہ تینوں بھی اچانک مچی اس کھلبلی پہ پریشان ہوچکے
تھے۔
"کیا ہوا شاہ میر بھائی سب
ٹھیک ہے نور کہاں ہے۔وہ کیوں نہیں لوٹی ابھی تک۔"
فزین نے آنکھوں میں نمی لیے
بھیگے لہجے میں پوچھا۔یہ خیال ہی اس کیلیے سوہانِ روح تھا کہ اس کی بہن ناجانے کہاں
ہے اور اس بابت شاہ میر تک کو علم نہیں ہے۔وہ بنا اس کی بات کا کوئی بھی جواب دیے اپنی
پیشانی مسلتے ایک بار پھر شہریار کو کال ملانے لگا مگر اب کی بار فون ہی بند آرہا تھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
Wahoo super 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 shameer best carcter please next episode jaldi
ReplyDeleteSuperrb
ReplyDelete