Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 18
Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 18
"وہ مجھے باہر بھیج رہے ہیں سب سے دور جہاں کوئی نہیں ہوگا میں
بلکل اکیلی ہونگی۔"
وہ سوں سوں کرتے ہوئے بولی۔فرحین کی آنکھیں آخری حد تک پھیل
گئی معاً اس کی آنکھوں میں چمک کا اضافہ ہوا جبکہ لبوں کی تراش پہ ایک بہت ہی دلکش
مسکراہٹ نے احاطہ کیا تھا۔
"اچھا سچ میں۔واؤ واٹ آ گریٹ نیوز۔کیا شاہ میر نے تمہیں دور بھیجنے کی ٹکٹ منگوا
لی۔"
وہ اپنے شور مچاتے دل کو قابو کرتی کھنکھتے لہجے میں بولی ورنہ
جی تو چاہ رہا تھا اپنی کامیابی پہ جی بھر کر پرجوشی دکھائے مگر ایک لمحے کی بھی کوتاہی
اس کا بنا بنایا کھیل بگاڑ سکتی تھی۔
"ٹکٹ وہ کیا ہوتی ہے۔"
اس کی بات پہ اس سے پہلے کہ وہ مزید کچھ بولتی کسی نے عقب سے
ہی اس کے ہاتھ سے بےدردی سے فون جھپٹا تھا۔نور کے چہرے پہ ایک تاریک سایہ لہرایا۔اس
نے پھٹی پھٹی نگاہوں سے سرعت سے رخ پھیرتے اپنے عقب میں کھڑے وجود کو دیکھا مگر اپنے
سامنے کھڑے سرخ انگارہ آنکھوں سے خود کو گھورتا پاکر اس کا حلق تک سوکھ گیا۔شاہ میر
نے ایک کٹیلی نگاہ اس پہ ڈالتے سکون سے فون کان سے لگایا تھا جواباً اس کی سماعتوں
میں اس کی کھنکتی ہنسی کی آواز گونجی تھی۔
"بلکل ٹکٹ تو میں بک کرواچکا ہوں فرحین مگر آئے نور کی نہیں بلکہ تمہاری اوپر جانے
کی کیونکہ اب تمہیں تو میرے عتاب سے کوئی نہیں بچا سکتا۔"
وہ دانت پہ دانت جماتے کھردرے لہجے میں دھاڑ اٹھا۔نور بدک کر
دیوار سے جالگی جبکہ فون کی دوسری جانب فرحین کے کانوں میں گویا کسی نے سیسہ انڈیل
دیا تھا۔وہ سکتے کی کیفیت میں بیٹھی اس بات کی یقین دہانی کرنے میں محو تھی کہ کیا
ابھی سچ میں اس نے شاہ میر کی آواز سنی ہے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇