Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 11
Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 11
"میرا مطلب ہے کہ یہ گندی چیز ہے یہ نہیں پینی چاہیے۔فزین آپی
بتاتی تھی کہ یہ صحت کیلیے مضر ہوتی ہے۔"
وہ پینٹنگ برش چھوڑتے مکمل طور پہ اس کی جانب متوجہ ہوئی۔ایک
بار پھر شاہ میر کی نگاہیں اس کے قندھاری گالوں سے ہوتے لال ہوتی ناک پہ آکر ٹھہر
گئی جبکہ نور اس کی تپش ذدہ نگاہوں سے انجان سیگریٹ کے نقصانات سنارہی تھی۔شاہ میر
نے گہری پرشوق نگاہوں سے اس کا جائزہ لیا اور ٹیک چھوڑتے سیدھا ہوکر بیٹھا۔
"جس دن مجھے تم میسر آگئی نا اس دن میں اس چیز کو مکمل طور
پہ الوداع کہ دوں گا۔جب تمہاری موجودگی میرے سینے میں جلتی آگ ماند پڑنے کا سبب بنی
اس دن یہ سیگریٹ تو کیا ہر بری چیز شاہ میر پہ حرام ہوگی آئے نور شاہ میر سکندر۔"
وہ اس کے ہلتے گلابی لبوں کو بغور دیکھتے اس کی گردن کے گرد
ہاتھ لے جاتے جھٹکے سے اپنے قریب کرتے بھاری گھمبیر لہجے میں گویا ہوا۔اس کی بےباکی
پہ آئے نور کی ہلتے لب وہی تھم گئے جبکہ اس کے لفظوں کی تپش سے اس کے وجود میں
سنسناہٹ سی دوڑ گئی۔دل کی دھڑکن مدھم سی چلنے لگی جو شاہ میر نے پوری شدت سے محسوس
کی تھی۔اس نے اس کی غزالی آنکھوں کو انگلی کے پور سے چھوا تو وہ آنکھیں میچ گئی۔شاہ
میر نے معمولی سا فاصلہ بھی سمیٹتے ہولے سے اس کے لال انار گال کی نرمی کو اپنے
لبوں سے محسوس کیا تھا۔آئے نور کی آنکھیں پھٹنے والی ہوگئی۔
"آپ کیا بول رہے ہیں مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔"
وہ اس کے گرد لپٹی شال کو مٹھی میں بھینچتے کپکپاتے لہجے میں
گویا ہوئی۔دل دھڑک دھڑک کر پاگل ہورہا تھا۔اس کی آنکھوں میں نمی دیکھتے شاہ میر نے
ہولے سے اس کے دوسرے گال کو چھوا تو وہ بدک کر اس کے فاصلہ قائم کرتے گہرے گہرے
سانس بھرنے لگی۔جسم کا سارا خون سمٹ کر چہرے پہ آسمایا تھا۔گھنی مونچھوں تلے عنابی
لب ہلکی سی مسکراہٹ میں ڈھلے معاً اس کے متوجہ ہونے پہ اس کے چہرے پہ سرعت سے
سردمہری کے تاثرات ابھرے۔نور نے بغور اس کی شیو پہ نگاہیں جمائی۔
"کبھی فرصت کے لمحات میں سمجھاؤں گا سن شائن۔میری ڈھلتی زندگی
کی روشن صبح۔"
وہ اس کے سر پہ پہنی اونی ٹوپی درست کرتا سرگوشی کرنے والے
انداز میں پرتپش لہجے میں گویا ہوا۔آئے نور نے خاموشی سے اس کی جانب دیکھا جو اب
اس کی توجہ واپس کینوس کی جانب مبذول کرارہا تھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
zbrdast...bht achi epi thi
ReplyDeleteبہترین ترین 👌
ReplyDeleteشہریار کی ساری باتیں بہت اچھی لگیں ۔اور ناول ہمیشہ کی طرح بیسٹ جا رہا ہے آج تو میرے فیورٹ کپل کے بہت خوبصورت سینز تھے ❤️❤️❤️❤️❤️