Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 17

Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 17

Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 17

Novel : Paiman E Wafa 
Writer Name : Aan Fatima
Category : Kitab Nagri Special

"نور میری جان کیا ہوا۔"

صبا نے سرعت سے اس کی جانب بڑھتے اسے اپنے حصار میں لینا چاہا مگر وہ خود کو دور کرتے فاصلہ قائم کرگئی۔شگفتہ بیگم کی پیشانی پہ شکنیں نمودار ہوئی۔وہ نور سے ایسے ردِ عمل کی توقع نہیں کررہی تھی صبا کے چہرے پہ چھائی جانے والی اداسی بھی ان کی نگاہوں سے مخفی نہیں رہی۔

"مجھ سے یہاں کوئی پیار نہیں کرتا۔کوئی بھی نہیں میں جانتی ہوں۔پہلے وہ لوگ بھی نہیں کرتے تھے کیونکہ میں منحوس تھی اور اب آپ لوگ بھی نہیں کرتے نا تاکہ میرے سائے کی منحوسیت اس گھر پہ بھی نا پڑ جائے۔"

وہ اذیت ذدہ لہجے میں بولی۔اس کے لہجے میں ٹوٹے کانچ کی سی کرچیاں تھی۔شگفتہ بیگم اور صبا اس کی دقیانوسی باتوں پہ ہق دق رہ گئی۔ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ ان کی باتوں کو غلط رخ دیتے اس قدر منفی سوچ سکتی ہے۔

"آئے نور بچے یہ آپ کیسی باتیں کررہی ہو۔آپ ابھی بچی ہو ایسی باتیں آپ کو زیب نہیں دیتی۔آئندہ میں آپ کی زبان سے کوئی بھی ایسی بات نا سنو۔"

وہ آنکھیں دکھاتی سختی سے تنبیہہ کرتے ہوئے بولی۔آئے نور نے شاکی نگاہوں سے ان کی جانب دیکھا۔

"میں بچی ہوں اس لیے تو آپ ایسا کرتے ہیں۔"

وہ تمسخرانہ انداز میں بولتے ہنس دی۔شگفتہ بیگم ساکت رہ گئی ان کے انداز دیکھ مگر وہ نہیں جانتی تھی کہ ان کی زبان سے کون زہر اگل رہا ہے۔

"آئے نور۔"

عقب سے آنے والی کرخت آواز پہ وہ اپنی جگہ اچھل کر رہ گئی جبکہ چہرہ لٹھے کی مانند سپید پڑگیا۔دل کی دھڑکن باقاعدہ سست پڑی۔اس نے سختی سے آنکھوں کو میچتے ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں الجھالیا۔شاہ میر نے اس کے نزدیک آتے اس کی بازو کو اپنی گرفت میں لیتے چہرہ اپنی جانب موڑا اور ایک کاٹ دار نگاہ اس کے وجود پہ ڈالی جو دن بدن اپنے زہریلے لفظوں سے سب کو اذیت دینے کا سبب بن رہی تھی۔

"جی بلکل آپ درست کہ رہی ہیں آپ چھوٹی ہے اسی وجہ سے سب بےخبری میں آپ کا فائدہ اٹھارہے ہیں آپ سے کوئی محبت نہیں کرتا اب تک جو بھی کچھ ہوا وہ سب ایک دھوکا تھا فریب تھا۔یہی سننا چاہ رہی ہیں نا آپ۔"

وہ اس کے بازو کو ایک جھٹکا دیتے سرد لہجے میں دھاڑا۔نور کے وجود میں سنسناہٹ سی دور گئی۔لب کپکپا کر رہ گئے۔

"جواب دیں مجھے۔"

وہ اس کی آنکھوں میں اپنی آنکھیں گاڑھتے کڑے لہجے میں گرجا۔نور نے یک دم پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کردیا اس کے سخت لہجے پہ۔شگفتہ بیگم نے اس کے بگڑے تیور دیکھ آگے بڑھتے معاملہ سنبھالنا چاہا مگر شاہ میر ہاتھ کے اشارے سے وسط میں ہی اسے ٹوک گیا۔

"پلیز دادو مت روکیے گا مجھے آج مجھے بات کرلینے دیں ان سے آخر یہ چاہتی کیا ہیں اور یہ کس کی زبان بول رہی ہیں۔آج آپ سے انہوں نے کس طرح سے بات کی آئندہ یہ مزید پورے طریقے سے کریں گی جو مجھے قطعی گوارا نہیں ہے۔میری بات کان کھول کر سن لیں آپ نور اپنے اس چھوٹے سے دماغ سے یہ فطور نکال دیں ورنہ یہ سب کرنا مجھے بخوبی آتا ہے اور پھر جس طریقے سے میں یہ کام سرانجام دوں گا وہ آپ کو بلکل پسند نہیں آئے گا۔"

وہ آنکھوں ہی آنکھوں میں اسے تنبیہہ کرتے برفیلے لہجے میں بولا۔اس کے لہجے میں آگ کی سی بھڑک تھی جیسے کچھ بھی کر گزرنے کی ٹھانی ہو مگر خود پہ ضبط کے کڑے پہرے بٹھائے ہوئے ہو۔نور نے آنکھوں میں ویرانی لیے اس کی جانب دیکھا جس نے کبھی بھی یہ طرزِ مخاطب نہیں اپنایا تھا مگر اب وہ اشتعال میں نجانے کیا کچھ کہ جاتا تھا۔صبا بھی اندر تک لزر گئی تھی کیونکہ اس نے بھی اتنے عرصے بعد شاہ میر کا یہ روپ دیکھا تھا۔شاہ میر نے اپنے سر کے بالوں کو مٹھیوں میں بھینچتے صوفے پہ جگہ سنبھالتے آنکھیں موند لی اور گہرے گہرے سانس بھرتے اپنا تنفس بحال کرنے لگا۔اس سے کچھ فاصلے پہ کھڑا آئے نور کا وجود ابھی بھی ہچکولے کھارہا تھا۔اسے خود پہ انتہائی افسوس ہوا ناجانے کیوں اس کی حرکات سکنات اب آپے سے باہر ہوتی جارہی تھی جو شاہ میر کا ٹیمپر بری طرح لوز کردیتی تھی۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 17 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇









































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

  1. Wahoo kia tareef Karu Sachi alfaz nai please next episode jaldi please

    ReplyDelete
Previous Post Next Post