Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 23

Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 23

Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 23

Novel : Paiman E Wafa 
Writer Name : Aan Fatima
Category : Kitab Nagri Special

"میں نے تم سے کسی بھی قسم کی وضاحت نہیں مانگی شہریار۔میں نے کہا ہے کہ اپنی ہتھیلی کھولو۔"

وہ اپنی بات پہ زور دیتے چبھتے ہوئے لہجے میں بولا۔شہریار اپنی بےبسی پہ مٹھی بھینچ کر رہ گیا۔

"ایم سوری سر مگر میں یہ قطعی نہیں کرسکتا۔اگر آج یہ ہوگیا تو ہم سب کا رشتوں پہ سے اعتبار اٹھ جائے گا خاص طور سے آپ کا مجھ پہ سے اور آپ کی آنکھوں میں بےاعتباری دیکھنے سے قبل میں مرجانا پسند کروں گا۔پلیز مجھے مجبور مت کریں میں پہلے ہی بہت تنہا محسوس کررہا ہوں خود کو مزید اذیتیں میری جان لے لیں گی۔"

وہ اپنے دونوں ہاتھ اس کے سامنے جوڑتے بوجھل لہجے میں بولا۔آنکھوں میں نمی نے بسیرا جمایا ہوا تھا۔شاہ میر نے زیرک نگاہوں سے اسکی جانب دیکھا۔

"تنہا شہریار کیا میرے اعتبار میری محبت ان سب کے باوجود تم اکیلے ہو۔شک تو مجھے اسی دن ہوگیا تھا جب گاڑی میں تم نے ڈھکی چھپی بات کی تھی مگر آج دادو کے ساتھ تمہیں یوں مخاطب دیکھ میرا شک مزید گہرا ہوا تھا میں یہی دیکھنا چاہتا تھا کہ تمہارا اگلہ قدم کیا ہونے والا ہے۔"

وہ ناسمجھی سے گویا ہوتے آخر میں کڑے لہجے میں بولا۔اس کے لہجے سے صاف ظاہر تھا کہ شاہ میر کو اس کی بات بلکل بھی پسند نہیں آئی تھی۔شہریار کا سر سرعت سے نفی میں ہلا تھا۔

"نہیں سر میری بات۔"

اس سے پہلے کہ وہ اس کا مضبوط بازو تھامتے اپنے دفاع کیلیے کچھ بولتا بےدھیانی میں اس کے ہاتھ سے وہ تصویر چھوٹتے زمین پہ الٹی گری تھی۔شاہ میر اور شہریار دونوں نے سرعت سے بیک وقت اس تصویر کی جانب دیکھا۔شہریار کی سانسیں رک گئی اس اچانک ہوئی افتاد پہ۔اس سے پہلے کہ شہریار وہ اٹھاتا شاہ میر نے ایک جست میں اس تصویر کو تھام کر اس کی پھیلی آنکھوں میں دیکھا جس کی آنکھوں میں خوف کی واضح تحریر رقم تھی۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 23 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇




















































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

Previous Post Next Post