Shiddat E Talab Romantic Novel By Suneha Rauf Episode 3
Shiddat E Talab Romantic Novel By Suneha Rauf Episode 3
"میں یہ رخصتی نہیں کرو گی۔۔۔۔"اس
نے جھٹکے سے اسے دھکا دیتے کہا۔۔۔۔۔
"واٹ ربش۔۔۔۔۔۔؟"
"بابا۔۔۔۔بھیو۔۔۔۔"اس
نے آواز دینا چاہی وہ اس کے دھکا دینے پر کچھ دور ہوا تھا جھٹکے سے اس کے منہ پر ہاتھ
رکھا۔
"آواز بند رکھو۔۔۔۔رباب ضیاء۔۔۔۔۔۔نہیں
تو میں بہت برے طریقے سے کرواؤ گا۔۔۔جس کے بعد شاید تم بیہوش ہی ہو جاؤ۔۔۔۔۔۔"
رباب نے دم سادھے اسے دیکھا۔۔۔۔آنسو
اب بھی اس کی آنکھوں سے گر رہے تھے جو باسط ضیاء کے ہاتھ کو بھگو رہے تھے۔
"ہاتھ ہٹا رہا ہوں اب کی بار
یہ غلطی مت دہرانا۔۔۔۔بار بار معاف کرنے کا قائل نہیں ہوں میں۔۔۔۔"اس نے کہتے
ہاتھ ہٹایا۔
اس نے کچھ سوچتے واپس ہاتھ
اس کی آنکھوں پر رکھا اور اس کے ہاتھ تھامتے ناک کے نتھنوں کے پاس لے جا کر گہرا سانس
بھرا۔
اس کے احساسات پل میں بدلے
تھے۔۔۔۔سامنے کھڑی شخصیت اس کی منکوحہ تھی، اس کے نکاح میں۔۔۔۔۔وہ ہر حق رکھتا تھا
اس پر۔اس نے گہرا سانس بھرتے اس کی چہرے سے آنسو صاف کیے اور نیچے جھکا۔۔۔۔رباب نے
دم سادھا تھا۔۔۔۔اندھیرے میں اسے دیکھا جو اس کے قدموں میں بیٹھا تھا۔اس کا پاؤں اپنے
گھٹنے پر رکھتے اس نے پازیب پہنائی تھی اسے اور پھر کھڑا ہوتے اسے قریب کرتے اس کی
قمر کے گرد گھیرا بناتے اسے قریب کیا۔وہ پھٹی آنکھیں اور ساکن وجود لیے اسے دیکھ رہی
تھی ۔۔۔۔۔
"رباب باسط ضیاء میری ماں کی
پسندیدہ پازیب تھی یہ ۔۔۔۔۔۔میری طرف سے پہلا تحفہ۔۔۔
تحفے تمہیں ملتے رہیں گیں
اچھے یا برے یہ تم خود فیصلہ کرنا ۔۔۔۔۔۔"
"کھانا کھاؤ۔۔۔۔۔مہندی دھو
رنگ گہرا آنا چاہیے" ۔۔۔۔۔وہ جھکا تھا۔۔۔۔۔
باسط۔۔۔۔وہ جو اسے ہٹا کر
دروازہ کھول رہا تھا چونکا۔۔۔۔۔اور اسے دیکھا۔۔۔۔۔
"ہمم۔۔۔۔"دروازہ بند کرتے
اسے دیکھا جو قدم اٹھاتی اس کی طرف آئی تھی۔
"کچھ نہیں۔۔۔۔۔۔"اس نے
سوچا تھا اس کا اچھا موڈ دیکھ کر اسے بائے روڈ جانے پر آمادہ کرے لیکن پھر اس کی تھکاوٹ
کا سوچتی خاموش ہو گئی۔
باسط ضیاء نے چند لمحے اسے
دیکھا اور واپس ایک بار اس پر جھکا۔۔۔۔۔۔"اگلی بار میرا وقت ایسے برباد کرو گی
تو سزا ملے گی"۔۔۔۔۔اس کی کان کو لو کو چھوتا وہ باہر نکل گیا۔وہ جو اس کے پہلے
لمس پر سانس روک گئی تھی ۔۔۔۔اب کی بار وہ وہیں کھڑی رہ گئی۔۔۔۔وہ کب کا جا چکا تھا۔۔۔۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Aoa nice novel lken plzzz episodes jaldi jaldii upload karay
ReplyDeleteZbrdast bht interesting
ReplyDeleteOsmmm
ReplyDeleteZbrdast...Story bht interesting hy
ReplyDelete