Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 30
Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 30
"ویل وہ میری کافی اچھی دوست ہے نور۔"
وہ آنکھوں میں سرد پن لیے سپاٹ انداز
میں بولا۔نور نے شکوہ کناں نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا تھا۔
"دوست ہے نہیں تھی میر۔"
اس کا دھونس بھرا لہجہ شاہ میر کو حیرت
کے سمندر میں غرق کرگیا۔اس کی کشادہ پیشانی پہ شکنوں کا جال بچھا تھا۔
"وہ میری دوست ہے اور ہمیشہ رہے گی میری جان۔آپ خود سے اس کا
موازنہ مت کریں آئے نور۔آپ میری بیوی ہے اور وہ بس دوست۔اور دوست اور بیوی میں فرق
میں بخوبی جانتا ہوں۔"
وہ اس کی بات کے جواب میں ہلکے پھلکے
لہجے میں بولا۔شاید وہ اس سب باتوں کو سنجیدہ نہیں لے رہا تھا مگر اس کا یوں جلنا شاہ
میر کے وجود میں ایک انجانی سی خوشی بھرگیا تھا۔مطلب وہ اس کے اور اپنے رشتے کی نوعیت
کو اچھے سے سمجھتی تھی تبھی اس میں مخصوص بیویوں والی جھلک دکھی تھی۔
"قاسم بھائی نے غلط کہا تھا آپ بلکل بھی زن مرید نہیں ہیں۔"
وہ تڑخ کر بولتی ایک غیض بھری نگاہ اس
پہ ڈالتے تن فن کرتی وارڈروب کی جانب بڑھ گئی۔شاید وہ اس سے توقع رکھ رہی تھی کہ وہ
اس کا ہر حکم بجا لائے گا اور جواب میں کیا ملا تھا کھٹاک سے انکار۔
جبکہ اس کے جواب پہ شاہ میر کی آنکھیں
تحیر کے مارے پھیل گئی اگلے ہی لمحے اس کا قاسم پہ غصے کا گراف مزید بڑھا تھا جو ناجانے
اس کی بیوی کو کونسی پٹیاں پڑھا چکا تھا۔اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ سامنے ہو اور
اس کی گردن شاہ میر کے شکنجے میں مقید ہو۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
How r U?
ReplyDeleteIt is nice way to describe, but you can upload as pdf also
visit my site and suggest me https://novelsnagri.com/
Zaberdast super 🌹🌹❤️❤️❤️
ReplyDelete