Churiyan Romantic Novel (Season 1) By Malik Gulsher Khan
Churiyan Romantic Novel (Season 1) By Malik Gulsher Khan
چوڑیاں اس کی کمزوری تھی وہ بچپن سے
ہی چوڑیوں کی دیوانی تھی اس لیے اس نے سب سے کہا تھا کے ہر سال اس کی سالگرہ والے دن
اس نے جو تحفہ دینا تھا وہ بس کانچ کی چوڑیوں کا ہی دے سو لوگوں کی تو الماریاں کپڑوں
سے بھری ہوتی مگر اس پاگل دوشیزہ کی الماری بلکہ کمرا رنگ برنگی چوڑیوں سے بھرا تھا
بچپن سے لیے کر آج تک اس نے جو بھی اپنے لیے لیا وہ بس چوڑیاں ہی لہی
جب کوئی اس کیلے چوڑیاں لاتا تو وہ دن
اس کیلے عید کا دن ہوتا ہر کلہر کی ہر رنگ کی اس کے پاس چوڑیاں تھی بلکہ یوں کہا جاے
اس کو عشق تھا تو بس کانچ کی رنگین چوڑیوں سے عشق تھا وہ خود بھی بہت خوبصورت اور نازک
تھی شیال ملک گھر میں ساری رونق ساری خوشیاں بس شیال ملک کے ہی دم سے تھی اور ہوتی
بھی کیوں نہیں وہ برسوں مانگی دعاؤں کا ثمر تھا کتنے سال ملک ظفر اقبال کے ہاں اولاد
نہیں تھی وہ سو زیارت کا صلہ تھی