Life Partner Romantic Novel By Misbah Khalid
Life Partner Romantic Novel By Misbah Khalid
” میں اتنی رات میں کہاں جاٶں میں تو کسی کو جانتی بھی نہیں“
معصوم سا سوال کیا گیا تھا
”یہ میرا مسلٸہ نہیں ہے مس جاٶ یہاں سے میں ویسے بھی بہت وقت ضاٸغ کرچکا ہوں
تمھاری وجہ سے اور نہیں کر سکتا “
شان نے ماتھے پر بل لاتے ہوۓ کہا
”میں باہر نکلی تو وہ غنڈے مجھے لے جاٸیں گے میرا یہاں کوٸی نہیں میں کسی کے گھر جاکر چھپ بھی نہیں سکتی مجھے کچھ دن کے لیے یہاں رہنے دیں “
لڑکی نے روتے روتے کہا
شان ایک دفع پھر اس کے آنسوٶں سے پگل گیا
شان کو اس پر ترس آیا
”ٹھیک ہے یہ بتاٶ تم کون ہو وہ غنڈے تمھارے پیچھے کیوں لگے ہیں “
اس لڑکی نے آنسو پونچتے ہوۓ اپنے بارے میں بتانا شروع کیا۔۔
”میرا نام عیشا ہے ان غنڈوں کا باس مجھ
سے زبردستی شادی کرنا چاہتا ہے میں یہاں کی رہنے والی نہیں ہوں میں انڈیا سے آٸی تھی دینی تعليم حاصل کرنے میں ہاسٹل میں رہتی تھی کل میری
تعلیم پوری ہوگٸ تھی میں انڈیا واپس جارہی تھی تو ان غنڈوں نے مجھے اغوا کر
لیا وہ آج مجھ سے شادی کرتا پر کسی طرح میں وہاں سے بچ کر بھاگ آٸی پر میرا پاسپورٹ ویزا اور باقی سامان وہی رہ گیا پھر وہ
اپنے دونوں ہاتھ چہرے پر رکھ کر پھوٹ پھوٹ کے رونے لگی “