The Sniper Romantic Novel By Mahnoor Shehzad
The Sniper Romantic Novel By Mahnoor Shehzad
"آر یو اوکے"۔۔۔۔!!!!!!۔ مائز اسے دیکھے بغیر پوچھنے لگا۔۔۔۔۔۔
"۔ج۔۔جی"۔۔۔!!!!!!۔۔وہ بامشکل
بول سکی اسے عجیب لگ رہا تھا حجاب تو تھا اسکا مگر ڈوپٹہ نہیں تھا اس لیے اسے عجیب
لگ رہا تھا اس چیز پر مائز نے غور کیا اور زمین پر پڑا اسکا ڈوپٹہ اٹھا کر اسے تھمایا۔۔۔۔۔۔۔
"پہن لو"۔۔۔۔!!!!!!!۔۔وہ اسے بولا
منہل نے فوراً لے لیا اور خود کو ڈھک لیا۔۔۔۔۔۔
" پلیزززز مجھے گھر چھوڑدیں میرے مام ڈیڈ
پریشان ہورہے ہوں گے"۔۔۔۔!!!!!!!۔۔منہل معصومیت سے بولی۔۔۔۔۔۔۔
جس پر مائز نے اسے دیکھا وہ اس وقت اس
قدر معصوم اور پیاری لگ رہی تھی سیدھا مائز کے دل میں اتر رہی تھی۔۔۔۔۔۔
وہ گاڑی میں بیٹھی تھی دل بہت ڈر رہ
ا تھا اپنے آپ کو پورا ڈھکے وہ اس شخص سے گھبرا رہی تھی اسکی آنکھوں سے اس میں اس قدر
وحشت تھی منہل کا دل ڈر رہا تھا مائز نے گاڑی روکی وہ اپنی بلڈنگ دیکھ کر حیرت زدہ
رہ گئی۔۔۔۔۔
"۔ آپ کو کیسے پتہ میں یہاں رہتی ہوں"۔۔۔؟؟؟؟
منہل اس سے پوچھنے لگ گئی۔ مائز ملک نے اسکی طرف دیکھا۔۔۔۔۔۔
" بتانا ضروری نہیں"۔۔۔!!!!!!۔ وہ
مختصر سا جواب دے گیا منہل منہ بنا کر گاڑی سے ستری۔۔۔۔۔۔۔
" ونس آگین تھینکیو سو مچ مسٹر انشاء اللہ بہت جلد آپکا احسان اتار دوں گی"۔۔۔!!!!!!۔ منہل کو اسکے جواب نے اچھی خاصی تپ چڑھا دی اس لیے تپ کر بولی اور چلی گئی اسکی بات سن کر مائز کے چہرے پر ناچاہتے ہوئے بھی مسکراہٹ آ گئی اور وہ گاڑی بھگا گیا۔۔۔۔۔