ALLAH Ki Wahdaniyat Written By Al Zoha Iqbal

ALLAH Ki Wahdaniyat Written By Zoha Iqbal

ALLAH Ki Wahdaniyat Written By Zoha Iqbal



اللہ کی واحدانیت"۔۔۔۔

 تعریف اس اللہ کی جس نے مجھے اور اپکو بنایا ۔ بات کرتے ہیں اس اللہ کی جو تمام جہانوں کا مالک ہے ۔ میں ایک مسلمان ہوں لیکن اللہ کی بہت گناہگار بندی ہوں ۔ لیکن

 آپکو پتا ہے ۔ جب میں اپنے اردگرد تمام چیزوں کو دیکھتی ہوں تو اللہ کی وحدانیت پر یقین ہو جاتا ہے ۔ بھلا اگر دو خدا ہوتے تو کیا کائنات کا نظام اتنا perfect چل سکتا ہے ؟ یہ سب سورج ، چاند سب پر اللہ کا حکم پہ تو چلتے ہے ۔ وہ اللہ جس نے ہر چیز اتنی خوبصورت بنائی ہے بھلا اس کا بھی کوئی شریک ہو سکتا ہے یا وہ اللہ جو ہر عیب سے پاک ہے کیا اسکی بھی کوئی اولاد ہو سکتی ہے کیا ؟ وہ اللہ جو ایک بارموت دے کر دوبارہ پیدا کر سکتا ہے کیا اسکا بھی کوئی شریک ہوسکتا ہے کیا؟  آپ اپنے آس پاس دیکھیں آپ کو کسی چیز میں عیب نظرآتا ہے کیا ؟ کیا آپکو آسمان میں کوئی عیب نظر آتا ہے ؟ میں جانتی ہوں کہ نہیں نظر آتا ۔ تو ہم اس ایک اللہ کو کیسے واحد یکتا نہ مانے ؟ ہم کیسے مانے کے اسکی کوئی اولاد ہے ۔ جبکہ نعوذ باللہ اگر اسکی کوئی اولاد ہوتی تو وہ ہم  سب میں برابری رکھ سکتا تھا کیا ؟ اس اللہ کیلئے تو تمام انسان برابر ہیں ۔ وہ تو اپنے ہر بندے سے ستر 70 ماؤں سے زیادہ پیارکرتا ہے ۔ وہ تو چاہتا ہےکہ اسکے تمام بندے اسکے آگے سر جھکا دیں ۔ وہ تو چاہتا ہے کہ اسکے تمام بندے اسکا حکم مان کر جنت میں اسکے ساتھ ہوں ۔ تو ہم کیوں اپنے اللہ کو بھول بیٹھے ؟ ہم کیوں جنت کو بھول بیٹھے ؟ ہم کیوں اللہ کے آخری نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو بھول بیٹھے ؟ اللہ تو قرآن میں کہتا ہے کہ عقلمندوں کے لئے نشانیاں ہی کافی ہیں تو ہم کیوں اللہ کی نشانیوں کو دیکھتے ہوئے بھی ان کو جھٹلاتےہیں ؟ کیوں اپنے بڑوں کے دین پر یقین کرکے اللہ پر ایمان نہیں لاتے ، اللہ نےتو آپکو بھی

 اکیلا بنایا ہے ۔ دیکھیں نا آپ کا بھی تو کوئی شریک نہیں تو میرے اور آپکے اللہ  کا کیسے کوئی شریک ہو سکتا ہے ؛ آپکو اللہ نے بے پناہ عقل دی ہے پھر آپکو بھی تو اسکے بارے میں جانناچاہے نا ۔ میں آپکو یقین دلاتی ہوں اگر آپ اللہ کے بارے میں ایک بھی بار جاننے کی کوشش کریں تو وہ سب کچھ خود آپکےسامنے لے آئے گا ۔ اللہ نے شاید آپکو چن لیا ہے ۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ سب اس کے ساتھ جنت میں ہوں ۔ اسی لئے اس نے مجھے وسیلہ بنایا ۔

 " کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ،وہ اکیلا ہے اسکی کوئی  اولاد نہیں ۔ اور  حضرت  محمد  صلی اللّٰہ علیہ وسلم  اللہ

 کے آخری نبی اور رسول ہیں اور قرآن اللہ کی آخری کتاب ہے جو ہمیشہ کے لئے محفوظ ہے ۔

 میں آپکو بتاؤں اس اللہ کے ذکر سے دلوں کو کتنا سکون ملتا ہے یہ میں نے جانا ہے ۔ رات

 کی تاریکی میں کس طرح وہ صرف مجھے سنتا ہے میری خاموش دعاؤں کو سنتا ہے یہ میں نے جانا ہے ۔ اس اللہ کے سامنے نماز میں سرجھکانے سے دل کو کتنا سکون ملتا ہے یہ میں نے جانا ہے ۔ اس اللہ کی محبت کے علاوہ مجھے کسی شہ کی طلب نہیں ۔ میں نے اللہ سے صرف اللہ کو ہی مانگا ہے کیوں کے میں جانتی ہوں کہ مجھے اگر اللہ مل گیا تو کائنات کی ہر چیز مل جائے گی ۔ بھلا اس اللہ کے سامنے آنسو بہانے سے زیادہ بھی کسی آنسو میں خوبصوتی ہے ۔ بھلا اللہ کے علاوہ بھی کوئی محبت ہے اس دنیا میں ؛ اس اللہ کو راضی کر لینا دنیا اور آخرت کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ اور اللہ تو ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے ۔حقیقت تو یہ ہے کہ وہ ایک ہے وہ سب سے بڑا ہے ۔ وہ سب کا پیدا کرنے والا ہے ۔ ہمیں ذیب نہیں دیتا ہے تاکہ ہم اسکی دی ہوئی نعمتیں بھی کھائیں اور اسکی ناشکری بھی کریں ۔ وہ اللّٰہ تو قادر مطلق ہے اور ہمیں ایک دن اس کے آگے جواب دہ ہونا ہے ۔ کیا ہمیں اس سے ڈرنا نہیں چاہئے ۔ اس نے جس کام کا حکم دیاہے وہ کرناچاہئے اور جس سے منع کیا اس سے رک جانا چاہئے ۔ یہی ہمارا اس کے بندے ہونے کا تقاضہ ہے ۔ میں آپ ہم سب اسی کے بندے ہیں ۔ اور ہم نے اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے ۔ تو کیوں نا اس رب کو راضی کر لیا جائے ۔ کیوں نا اسکی رضا کے آگےسرجھکا دیا جائے ۔ میری آپ سے التجا ہے کہ ایک بار   اللہ کے بارے میں سوچیں تو صحیح جو آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہے ۔ اگر آپ اللہ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں ۔اگر یہ پڑھ کر اپکادل ذرا بھی مطمئن ہوا ہے تو  آپ قرآن پاک پڑھیے اس میں  اللہ نے

 اپکے ہر سوال کا جواب دیا ہے ۔ انٹرنیٹ سے اللہ کے بارے میں پڑھیں ۔ اللہ کے پیارے لوگوں نے اللہ کے بارے میں جانئے ، آپ خود کو بہت خوش قسمت سمجھے گے ۔ جس طرح اللہ آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہے اس طرح میں بھی آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور جنت میں آپکو  اپنے ساتھ دیکھنا چاہتی ہوں ۔

 بہت ساری دعاؤں کے ساتھ ۔ بہت شکریہ !!

 ایکی جنت کی ساتھی

 رباط الله

الضحیٰ رائٹس ️ 


Post a Comment

Previous Post Next Post