Masoomiyat Romantic Novel By Uzzai Zehan
Masoomiyat Romantic Novel By Uzzai Zehan
" ادھر آئو میرے پاس بیٹھو"
پریس کی ہوئی شرٹ بیڈ پھینک کر کہتے ہوئے خالو کی آنکھوں میں
ایک عجیب سی چمک تھی
" مجھے ۔۔۔ کام ہے کچن میں خالو جی "
وہ جانتی تھی ان کا شیطانی دماغ کن سوچوں کے تانے بانے بن
رہا تھا ۔۔اسکی چھٹی حس اسے بار بار کوئی سائن دے رہی تھی وہ سمجھ کر بھی سمجھنا نہیں
چاہتی تھی ۔۔
" ارے چھوڑو کام وام تم تھک گئی ہوگی ادھر آئو میرے پاس بیٹھو "
خالو قطیعت سے بولے
پاکیزہ کو بہت عجیب لگ رہا تھا وہ اندر ہی اندر خوفزدہ چڑیا
کی طرح سکڑی سمٹی جارہی تھی ۔۔۔
ان کے پاس رکھی کرسی پر بیٹھ گئی
اسکی شیطانی حوس چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ اس نوخیز کلی کو
اپنی مٹھی میں قید کرلے ۔۔
" بہت اچھی لگتی ہو تم مجھے ۔۔ معصوم سی پیاری سی " خالو
نے اسکے لرزتے کانپتے ہاتھ پر ہاتھ رکھ دیا۔۔
وہ پوری جان سے لرز گئی
" خالو مجھے جانے دیں "
اس نے روتے ہوئے منت کی
" ارے بیٹھو تو سہی ڈرتی کیوں ہو"
اسکا نو خیز سہما سہما ڈرا سا انداز خالو کو اندر ہی ہی اندر
پاگل کررہا تھا۔۔۔ان کی للچائی نظروں سے خود کو غیر محفوظ تصور کررہی تھی ۔۔
" مجھے خالہ بلا رہی ہیں احمد کے لئے دودھ گرم کرنا ہے "
اسکی برداشت اور صبر جواب دے گیا تھا۔۔وہ رودی
خالو نے اسکا بازو پکڑ کر روکا
انکی آنکھوں میں شیطانیت اور مکرو مسکراہٹ تھی ۔۔
خالو کی شیطانی سوچوں کا گھیرائو مزید گہرا ہونے لگا تھا
۔۔
" پاکیزہ ؟ کہاں رہ گئی ہو ؟ بچہ بیچارا رو رو کر ہلکان ہورہا
ہے اور ان کے کمرے میں کیا کر رہی ہو؟ "
خالہ کی آواز پر خالو ایکدم سے اسکا ہاتھ چھوڑ کر اپنی نشست
پر بیٹھ گئے ۔۔
" خالہ میں ۔۔۔۔ شرٹ دینے آئی تھی خالو کی"
اس نے آنسو پیتے ہوئے بمشکل کہا تو خالہ کی پیشانی پر لاتعداد
شکنوں کے جال بُن گئے تھے
" اچھا چلو جلدی جائو احمد کے دودھ گرم کر کے لائو"
وہ بھاگتی ہوئی کمرے سے نکلی تھی
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ