Bahaar E Gul Written By Aqsa Falak

Bahaar E Gul Written By Aqsa Falak

Bahaar E Gul Written By Aqsa Falak


تحریر ؛ بہار گل 

رائٹر  ؛  اقصی فلک

میں نے  اپنا نقاب میں ملبوس چہرہ ابیشیہ کی طرف موڑا ، جب اس نے کہا یار مجھے آپ لوگوں کا دین بہت ٹف لگتا ھے ، ( وہ کرسچن تھی) میں نے اس سے پوچھا ایسا کیوں ۔۔؟ یار یہ حجاب  اور عبایا وغیرہ یہ چیز مجھے بہت ٹف لگتی ھے دیکھنے میں  ۔۔لمبی ٹیل پونی کو اس نے ذرہ کسا اور ہم دونوں نے واک کرتے ہوئے اپنا رخ دوسری جانب کیا،  ابیشیہ ہمارا دین بلکل ٹف نہیں بلکہ بہت آسان ھے ، چلو ایک کام کرتے میں سائنسی لحاظ سے پردے کا کوئی پروو دیتی ہوں مثلا پھل اگر ان کے اوپر انکا چھلکا نہ ہو تو کیسا لگے گا ؟ اگر ہم کسی پھل کا چھلکا کچھ ٹائم کیلئے اتار دیتے ہیں تو بتاو کیا ہوگا مثلا کیلے کا ؟ ظاہر ھے وہ خراب ہو جائے گا نہ ! اس نے اثبات میں سر ہلایا ، دیکھو انار کتنے خوبصورت ہوتے ہیں تو بتاو اللہ تعالی نے اسکی خوبصورتی کو کیوں ایک پردہ میں چھپا دیا ۔ وہ موٹی سخت چھلکے کی تہہ اسکا پردہ ھے ، وہ متفق ہورہئ تھی،  ابشیا دیکھو یہ پھول کتنا خوبصورت ھے نہ ، پنک کلر کا وہ وہ بڑے سے سائز کا پھول جسکا سینٹر بلکل ایک خوبصورت تاج کی طرح بنا ہوا تھا ، میں نے اسے کچھ دیر پہلے ہی توڑا تھا باغ سے ، ہاں  یہ بہت خوبصورت ھے ۔ تو یار سوچو اگر یہ ایک پردہ میں چھپا ہوتا تو کیا میں اسے توڑتی نہیں نہ ، اور یہ محفوظ رہتا مگر اب یہ کچھ دیر کے بعد مرجھا جائے گا اور پھر اسکی زندگی ختم ہو جائے گی ، اتنے میں ایک انکل بلکل ہمارے سامنے آکے کسی کو آواز دینے لگے،  اس نے دوپٹے سے اپنے سر کو کور کرلیا ، ، میرے خیال میں وہ میری بات کو سمجھ رہی تھی ، یہ کالج ٹائم کا آف تھا جب لڑکیاں کالج سے جارہی تھی اور کچھ اپنی کنوینسز کا انتظار کر رہی تھی ۔

میں گھر واپس آگئ ، اب بھی ذہن میں یہی بات آرہی تھی ، واقعی عورت ایک پھول کی مانند ھے ، بلکہ پھول کی مانند کیوں کہوں ، عورت تو پھول ہی ھے ، وہ پھول جس کو دیکھ کر دل کے اندر سکون اتر آتا ھے ، وہ پھول جسے چھو کر تسکین ملتی ھے ، وہ پھول کے جسے اسکی شاخ سے کبھی الگ کردیا جائے تو وہ اداس ہوکر مرجھا جاتا ھے ۔ وہ پھول کے اگر وہ کسی خاص قسم کا نہ بھی ہو  ،   وہ بہت زیادہ خوبصورت نہ بھی ہو ، لیکن وہ پھول ہوتا ھے اس لیے پھر بھی دل کو اچھا لگتا ھے ۔وہ جو تتلیوں کو میٹھا رس دیتا ھے مگر پھر بھی اسکا رنگ خوشگوار رہتا ھے ، وہ جو شہد کی مکھیوں کو ایک خاص لیکوئڈ  فراہم کرتا اور اسی لیکوئڈ سے پھر اتنا مزیدار شہد تیار ہوجاتا ھے ، سبحان اللہ ۔۔مگر وہ پھول پھر بھی کھلا رہتا ھے ، وہ نہیں مرجھاتا ۔۔وہ اپنی خوشبو کے ذریعے سے دل کے اندر اتر جاتا ھے ، گلاب اور چنبیلی کا پھول ، مجھے پھول پسند ہیں بلکہ یوں کہ لیجئے کہ پھولوں میں میری جان ھے ۔ چاہے وہ کوئی عام پھول ہو یا خاص، یہ وہ بہار گل ہیں جو ہم لڑکیوں کے اداس اور مرجھائے چہرے پر مسکراہٹ،  اور کھکھلاہٹ کا باعث بنتے ہیں ۔

چلیں دوستوں میری پردے کی بات تو بیچ میں ہی رہ گئ ، وہ تو غیر مسلم تھی اس لیے وہ ہمیں کہہ رہی تھی مگر دیکھا جائے تو آج کے دور کی مسلم اکثریت کا بھی یہی حال ھے ، وہ خود کو چھپانہ نہیں چاہتی،  وہ ہر ایک کے سامنے اپنی بیو ٹی کو شو کرنا چاہتی ہیں ۔۔  مگر میرا ایک سوال ھے کیا آپ اتنی عام انسان بننا چاہتی ہیں ، جو بہت عام ہو جس کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہو ؟ میں مثال دیتی ہوں ، اگر ہم نے  بازار  سے کوئی خاص کپڑا خریدنا ہو ، تو کیا وہ ہمیں کسی بھی عام شاپ پر مل جائے گا کیا ؟ کیا وہ کپڑا ہر جگہ ہمیں عام پڑھا ہوا نظر آئے گا کیا ؟ نہیں نہ ، کیوں؟  کیونکہ وہ عام کپڑا نہیں ھے ، بلکہ وہ قیمتی کپڑا ھے جو ہر جگہ دستیاب نہیں ہوتا بلکہ ہمیں وہ کسی  خاص جگہ سے ملے گا ، نہیں تو ہمیں اسکو بہت تلاش کرنا پڑے گا  کیوں ؟ کیوں کے وہ قیمتی ھے ۔ پھر یہی مثال پھل کی لے لیتے ہیں جو قیمتی اور خاص پھل ہوتے ہیں وہ ہر علاقے،  یا بازار میں موجود  نہیں ہوتے ہر مارکیٹ پر اوولیبل نہیں ہوتے بلکے وہ کبھی سال میں اک دفعہ وہ بھی خاص پینگ کے ساتھ ، کسی کونے میں چھپے ہوئے ہوں گے ، دوسری بات یہ کہ وہ بہت زیادہ ایکپینسو ( قیمت والے )  ہوں گے ، مثلا ہمارے علاقے میں چیریز دستیاب نہیں ، مجھے اب بھی یاد ھے کہ میں نے اسے صرف زندگی میں ایک مرتبہ کھایا وہ بھی مارکیٹ میں بہت چھپے ہوئے ایک خاص پینکنگ  کے ساتھ خریدا ، اس کی پینکنگ ہی اسکے قیمتی ہونے کا احساس دلا رہی تھی ، اب واپس پھول پر آتے ہیں پھول چھپے ہوئے ہوں تو وہ ہم جیسے شوقین لوگوں سے محفوظ رھے گیں ، کیوں کہ اگر ہماری نظر پڑ گئی تو ہم نے تو اسے توڑ کر اپنے پاس رکھ لینا ھے ، یہی مثال اب عورت کی ھے اگر وہ اپنی خوبصورتی کو کور نہیں کرتی تو کوئی بھی اسے پھول کی مانند اسکی ٹہنی سے الگ کر دیگا اور پھر وہ مرجھا جائے گی  ، اگر ہم خود کو یوں ہی سب کے سامنے پیش کر دیتے ہیں تو کوئی بھی ہمیں توڑ کر 

لے جائے گا ، تو ہم عورتوں کی زندگی کی بقا کیلیے ضروری ھے کے ہم حفاظت کریں اپنی ، ہمیں اللہ نے عام نہیں بلکہ بہت خاص بنایا ھے  ،  امید ھے میری بات سب سمجھ رھے ہوں گے تو چلیں آگے فیصلہ آپ نے کرنا ھے ، کہ آپ کی کیا قدر و قیمت ھے ؟ آپ یا تو اتنے عام انسان ہیں جو ہر جگہ ہی سے سب کو مل جاتے ہیں ، ہر کسی نے ٹماٹر اور پیاز کی طرح آپ کا ذائقہ چکھا ہوا ھے ، آپکی شکل و صورت انداز و اطوار کو سب جانتے ہیں ، جبکہ دوسری جانب آپ اتنے قیمتی اور نایاب پھل ہیں کہ آپ تک پہنچنے کی زسائی ہر کوئی حاصل نہیں کرسکتا اور آپکا ذائقہ ہر انسان کو معلوم نہیں ، بلکہ آپ سمندر میں موجود سیپ اندر   چھپے ہوے  وہ موتی ہیں، جس تک ہر کوئی نہیں پہنچ سکتا  ،  صرف وہی  اس موتی کو حاصل کرسکتا ھے  جو اسکی کی قدر و قیمت جانتا ہو ، ۔۔ کچھ لوگ کہتے ہیں پردے کا حکم کہاں ھے ؟ کچھ کہتے ہیں کے اللہ نے پردے کے بارے میں اتنا زور نہیں دیا ؟ پیاری بہنوں ، ترجمہ والا قرآن مجید اوپن کریں پلیز ، اب 22 پارہ کھولیں جلدی سے شاباش ، سورتہ الاحزاب آیت # 32 ، آیت # 33  اور  آیت #59  میں دیکھے ، آیت # 59 میں واضح طور پر پردے کا حکم دے دیا گیا ھے ۔۔ترجمہ : ''اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! اپنی بیویوں ، اور اپنی بیٹیوں اور ایمان لانے والی عورتوں سے کہ دیجئے ''

دیکھے یہاں پر ایمان لانے والی عورتوں سے مراد کون لوگ ہیں ؟ جی بلکل ٹھیک سمجھے یہ ہم ہیں (ہم ایمان لائے ہیں اللہ پر اسکے رسول پر ، اسکے پیغمبروں پر اور اسکی تمام کتابوں پر اور اس کے فرشتوں پر) ۔۔  چلیں آیت کا اگلا حصہ دیکھیں '' وہ اپنی چادریں چہرے پر کچھ نیچے لٹکایا کریں کریں ۔  '' اس طرح انکے پردا دار ہونے میں آسانی ہو جائے گی اور انہیں ( بے ہودہ مردوں کی طرف سے ایذا) نہیں پہنچے گی '' ہوتا یہ ھے کہ جب ہم اللہ کیلیے پردہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی خوبصورتی کو چھپائیں گے تو اللہ تعالی مردوں کے دل میں ہمارے لیے خود ہی عزت اور احترام ڈال دیتے ہیں، اور وہ پھر ناجائز نظر سے نہیں دیکھتے ۔ سورتہ نور کی آیات میں اللہ تعالی نے ہمیں بتایا ھے کہ ہمیں پردہ کس کس سے نہیں کرنا ، ایک لسٹ دی کہ یہ ہمارے محرم رشتے ہیں انکے علاوہ باقی سب سے پردہ کرنا ہم پر فرض ھے ۔۔

چلیں ساتھیوں میں آپکے سامنے کچھ اور پروز رکھنا چاہتی ہوں تاکہ پردے کے بارے جو بیک وڑد امیج آپکے ذہن کا حصہ بنا ہوا ھے کم از کم وہ تو دور ہو جائے ۔

ہم کس چیز کو چھپا کر لاکرز میں رکھتے ہیں ؟ جی بلکل ہم اپنی قیمتی چیزوں کو چھپاتے ہیں ، اپنے زیورات ، اپنی جیولریز ، اپنے پیسے یا اور کوئی بھی ایسی چیز جسے آپ خاص اور بہت خاص سمجھتے ہوں ۔ کون سی کتاب کو کور کرتے ہیں؟ پوری دنیا میں اتنی کتابیں موجود ہیں جس میں سے ہم قرآن پاک کو کور کرتے ہیں ۔ کون سا گھر جو پردے میں ڈھکا ہوا ھے ؟ خانہ کعبہ جی کیونکہ وہ بہت خاص ھے ، اور جو پردہ ہوتا ھے نہ اسکی توفیق اللہ اسی کو دیتے ہیں جسے اللہ بہت خاص سمجھتے ہوں اور جسکی حفاظت کرنا چاہتے ہوں ، تو ہم جو دیکھتے ہیں نہ کہ یہ لڑکی تو اتنی تھڑد کلاس کی ھے ایسی کون سی ہیرون ھے جو اپنی خوبصورتی کو چھپاتی پھر رہی ھے تو اصل بات یہ ھے کہ اللہ اسے خاص سمجھتے ہیں  چاہے دیکھنے میں وہ ہمیں کتنی ہی عام کیوں نہ لگے وہ اللہ کی نظر میں بہت خاص ھے بہت قیمتی ۔۔ تو اپنے ذہن سے بلیک اینڈ وائٹ امیج کو دور کردیجئے   ٹھیک ھے ۔ اب پھر سائنس کی طرف بڑھتے ہیں اپنے جسم کی طرف بڑھئیے اللہ نے ہمارے دماغ کو ایک پردے میں چھپا دیا جسے کھوپڑی کہتے ہیں یہ اسکا پردہ ھے ، اللہ سبحان و تعالی نے ہمارے دل کو ایک پردے سے ڈھک دیا جسے پسلیاں کہتے ہیں بلکہ آپ غور کریں ہمارے پور ے جسم میں ہر چیز کو پردے کی تہوں سے کور کیا گیا ھے ، چھوٹے سائز کے تو کہیں بڑے سائز کے پردے ۔ پسلیوں کو مزید  گوشت کی تہہ دے دی گئ،  گوشت پر سکن کی تہہ چڑھا دی گئ، یہ سب پردے ہیں ،  ہماری آنکھ پر جو پردہ موجود ھے اگر یہ نا ہوتا تو آنکھ جیسی قیمتی چیز کی حفاظت کیسے ہوتی ؟ اب تو ان چیزوں کے مزید سمجھنے کیلیے سمندر جتنی گہرائی کی ضرورت ھے ، اگر ہمارے جسم میں ہمارے باڈی پارٹز کو دیے گئے پردے  خاص ہیں ، اسکی حفاظت کیلئے ضروری ہیں ، تو دوستوں سوچیں ذرہ اگر اللہ نے عورت کو پردے کا حکم دیا تو یہ حکم فالتو اور بے سود خدانخواستہ کیسے ہو سکتا ھے  ؟ ظاہر ھے  اللہ پاک بہت حکمت والے ہیں وہ جانتے کہ عورت کو پردے میں کیوں چھپانا ھے ، وہ عورت کی قدر و قیمت کو بھی جانتے ہیں اسی لیے پردے کا حکم دیا، امید ھے آپ سب کو بھی بہت اچھا لگا ہوگا پڑھ کے ، چلیں کوئی بات نہیں اگر اچھا نہیں بھی لگا لیکن مجھے بہت اچھا لگا اس موضوع پر لکھنا ، انشا اللہ اگلی مرتبہ پھر کسی اچھے ٹاپک پر ملاقات کریں گے  اپنا بہت سارا خیال رکھنا تب تک کیلیے  اجازت فی امان اللہ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post